نئی دہلی: بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی ریاست ہریانہ میں بی جے پی کی پوزیشن کو 'بہت اچھا' قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے سے ریاست میں پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے جو ایک بڑی تعداد میں فوجی پیدا کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔
امت شاہ نے نیوز 18 نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ، "آرٹیکل 370 نے ریاست میں ایک بہت بڑا اثر ڈالا ہے جو مسلح افواج کے لئے سب سے زیادہ جوان بھیجتا ہے‘‘۔ نسبتا چھوٹی سی ریاست ہریانہ کی مسلح افواج میں شراکت داری تقریبا 9 فیصد بتائی جا رہی ہے۔
حال ہی میں ریاست کی ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ عوام کے ذریعہ دئیے گئے بڑے مینڈیٹ نے انہیں آرٹیکل 370 پر ’ بڑا فیصلہ‘ لینے کی طاقت دی۔
شاہ نے کہا کہ ایک اور بڑا سبب جس نے ہریانہ میں بی جے پی کے حق میں کام کیا وہ ہے موجودہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی بدعنوانی سے پاک صاف ستھری شبیہ۔ انہوں نے کہا کہ "ہریانہ میں ہمیں بدعنوانی سے پاک سرکار بنانے کا فائدہ بھی ملا ہے۔ یو پی اے (مرکز میں) نے ریاست کو پانچ سالوں میں تقریبا 22،000 کروڑ روپئے دئیے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی نے پچھلے پانچ سال میں ریاست کو 1.17 لاکھ کروڑ روپئے دئیے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔