ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

امت شاہ نےکہا- ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری بنگال سے ختم ہوگئی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ممتا بنرجی پر آٹو موبائل انڈسٹری کو پیچھے ڈھکیل دی اس کی وجہ سے مواقع نہیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگربنگال کے عوام بدعنوانی اور گھوٹالے سے پاک حکومت چاہئے تو انہیں نا اہل ترنمول کانگریس کو ووٹ دینے کے بجائے بی جے پی کو ووٹ دینا چاہئے۔

  • Share this:
امت شاہ نےکہا- ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری بنگال سے ختم ہوگئی
امت شاہ نےکہا- ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری بنگال سے ختم ہوگئی

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ممتا بنرجی پر آٹو موبائل انڈسٹری کو پیچھے ڈھکیل دی اس کی وجہ سے مواقع نہیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگربنگال کے عوام بدعنوانی اور گھوٹالے سے پاک حکومت چاہئے تو انہیں نا اہل ترنمول کانگریس کو ووٹ دینے کے بجائے بی جے پی کو ووٹ دینا چاہئے۔ پرولیا ضلع میں کرمی آبادی والے علاقے انتخابی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جنگل محل میں مرکزی حکومت ایمس اسپتال کی تعمیر کرے گی۔ کرمیوں کے لئے ہرخاندان ملازمت دی جائے گی اور ان تعلیم دی جائے گی۔

امت شاہ نےکہا کہ ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری ختم ہوگیا۔ اس کی وجہ سے روزگار کے مواقع لوگوں سے چھین لیا گیا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسکیمیں چاہتے ہیں تو آپ مودی جی کو ووٹ دیں اور اگر آپ گھوٹالوں کو ترجیح دیتے ہیں تو نااہل ٹی ایم سی کو ووٹ دیں، فیصلہ آپ کا ہے۔

امت شاہ نےکہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس نے بدعنوانی کو کلچرمیں تبدیل کردیا ہے۔ بی جے پی ہی اسی کلچرکو ختم کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے آدیواسی اورکرمیوں کو نظرانداز کیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت قبائلیوں کو ان کے فصل کا مکمل حق دے گی۔ایم ایس پی فراہم کرے گی۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت نے آدیواسیوں (قبائلیوں) اورکرمی ذات کے رائے دہندگان کو نظرانداز کیا ہے، امت شاہ نے کہا کہ اگر اقتدار میں ووٹ دیا گیا تو ہر کرمی اور آدیواسی خاندانوں کو ایک ایک ملازمت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ کرمی خاندان کے بچے دسویں جماعت تک اپنی زبان میں مفت میں تعلیم حاصل کر سکیں۔


امت شاہ نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت نے پُرلولیا کے باشندوں کو "فلورائڈ آلودہ پانی" کے استعمال پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم پُرلولیا میں 10 ہزار کروڑ روپئے کے صاف پینے کے پانی کے منصوبے کے ساتھ آئیں گے۔ ممتا بنرجی نے آپ کو فلورائیڈ آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا ہے۔" اگر آپ ڈینگو اور ملیریا سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دیدی کو انتخابات میں شکست دینا ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 08:42 PM IST