مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا- کانگریس اور گپکار گینگ جموں وکشمیر میں پھر سے چاہتا ہے دہشت کا دور
گپکار انتخابی منشور کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں جاری سرگرمیوں کے سلسلے میں امت شاہ نے آج سلسلے وار ٹویٹ کرکے ان سبھی پارٹیوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں جموں وکشمیر میں مداخلت کریں۔
- UNI
- Last Updated: Nov 17, 2020 04:31 PM IST

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا- کانگریس اور گپکار گینگ جموں وکشمیر میں پھر سے چاہتا ہے دہشت کا دور
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر میں لام بند ہورہی اپوزیشن پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس اور گپکار گینگ جموں و کشمیر کو ایک بار پھر سے دہشت اور افراتفری کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ گپکار انتخابی منشور کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں جاری سرگرمیوں کے سلسلے میں امت شاہ نے آج سلسلے وار ٹویٹ کرکے ان سبھی پارٹیوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں جموں وکشمیر میں مداخلت کریں۔ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اورپارٹی رہنما راہل گاندھی سے بھی گپکار کے سلسلے میں اپنا رخ واضح کرنے کو کہا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، ’’گپکار گینگ عالمی ہو رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی طاقتیں جموں وکشمیر میں مداخلت کریں۔ گپکار گینگ نے ہندوستانی ترنگے کی توہین کی ہے۔ کیا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی گپکارگینگ کے ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں؟ انہیں ملک کے لوگوں کے سامنے اپنا رخ واضح کرنا چاہئے۔‘‘
Congress and the Gupkar Gang want to take J&K back to the era of terror and turmoil. They want to take away rights of Dalits, women and tribals that we have ensured by removing Article 370. This is why they’re being rejected by the people everywhere.
— Amit Shah (@AmitShah) November 17, 2020
Jammu and Kashmir has been, is and will always remain an integral part of India. Indian people will no longer tolerate an unholy ‘global gathbandhan’ against our national interest. Either the Gupkar Gang swims along with the national mood or else the people will sink it.
— Amit Shah (@AmitShah) November 17, 2020
انہوں نے کہا،’’کانگریس اور گپکار گینگ کشمیر کو ایک بار پھر دہشت اور اتھل پتھل والے دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ وہ دلتوں، خواتین اور قبائلیوں کے حقوق کو چھیننا چاہتے ہیں، جو ہم نے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر یقینی بنانے ہیں۔ اسی لئے لوگ انہیں ہر جگہ خارج کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا،’’جموں وکشمیر ہندوستان کا لازمی حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہےگا۔ ہندوستان کے لوگ قومی حقوق کے خلاف کسی بھی ناپاک اتحاد کو اب اور برداشت نہیں کریں گے۔ یا تو گپکار گینگ قومی موڈ کے ساتھ چلے ورنہ لوگ اسے ڈبو دیں گے۔‘‘