نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں جمعرات کو آسام حکومت اور آٹھ قبائلی گروپوں کے نمائندوں کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ۔ اس دوران امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد نارتھ ایسٹ کو پرسکون اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔ آسام سرحد کو لے کر بھی جو تنازعات ہیں ، ہم ان سبھی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ آسام اور نارتھ ایسٹ کی ترقی کرکے اس کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح مضبوط کرنا ہے ۔ یہ بات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کی شام کو آسام ۔ اروناچل پردیش سرحدی تنازع کو لے کر جائزہ میٹنگ کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے ہم نے نارتھ ایسٹ کو مضبوط بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔
جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 2014 سے ہم نے نارتھ ایسٹ کو مضبوط کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔ نارتھ ایسٹ میں امن ہو، اس کو لے کر بھی ہندوستانی حکومت کام کررہی ہے ۔ گروپ اور ریاستوں کے درمیان میں کافی لڑائی ہوئی ہے، اس کی وجہ سے بہت سے لوگ مارے گئے ہیں، جس میں پولیس والے اور عام لوگ بھی شامل ہیں ۔ اب ہم نے طے کیا ہے کہ آسام سرحد سے وابستہ جو بھی تنازعات ہیں، ان سبھی کو ہم ختم کردینا چاہتے ہیں ۔ نارتھ ایسٹ کی ترقی کرکے اس کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے اس کو لے کر کام کئے ہیں ۔
امت شاہ نے کہا کہ آسام کی بوڈو پریشانی کو ہم نے ختم کردیا ہے ۔ سرحد کو لے کر چل رہے تنازع کو 65 فیصد تک ختم کردیا گیا ہے ۔ یہ بڑی حصولیابی ہے ۔ ہم لوگ آسام اور نارتھ ایسٹ کی ترقی کیلئے تیزی سے کام کرنے میں لگے ہیں ۔ آسام سرکار مل کر یہ سب کام کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک جو بھی سمجھوتے کئے ہیں، اس کے 93 فیصد کام ہم نے پورے کئے ہیں ۔ آسام سے بہت سی جگہوں سے ہم نے افسپا کو ہٹانے کا کام کیا ہے ۔ آسام کی سرکار کے ساتھ مل کر ہم چائے باغات کے سیکٹر میں کام کریں گے ۔ پہلے جو واقعات ہوتے تھے، مودی جی کی سرکار آنے سے ان واقعات میں پہلے سے کمی آئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔