ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ نے فوجیوں کی شہادت پر کہا- درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں شہید ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 17, 2020 10:30 PM IST
  • Share this:
امت شاہ نے فوجیوں کی شہادت پر کہا- درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا
امیت شاہ نے فوجیوں کی شہیدوں پر کہا- درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں شہید ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لداخ کے گلوان میں مادر وطن کی حفاظت کے دوران اپنے بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مادر وطن کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے اپنے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ناقابل فراموش بہادری اپنی سرزمین کے تئیں عزم کا اظہار ہے۔‘‘

امت شاہ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں ان خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے عظیم بہادروں سے ہندوستان فوج کو قابل فخر بنایا ہے۔ ہندوستان ہمیشہ ان کی قربانیوں کا قرض دار رہے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اورمودی حکومت پورے عزم کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ زخمی فوجیوں کی فوری طور سے صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘


امت شاہ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں ان خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے عظیم بہادروں سے ہندوستان فوج کو قابل فخر بنایا ہے۔
امت شاہ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں ان خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے عظیم بہادروں سے ہندوستان فوج کو قابل فخر بنایا ہے۔



واضح رہے کہ پیر کو وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ خونی تصادم میں بیس فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ تصادم میں بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ ہندوستانی فوجیوں کی قربانی پر پورا ملک ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہرشعبہ ہائے زندگی سے منسلک شخصیات نے بہادر فوجیوں کی شہادت پر ان کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی ہے۔
First published: Jun 17, 2020 10:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading