سردار پٹیل نے ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی: امت شاہ
سردار پٹیل نے ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی۔ سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’قومی یکجہتی کےعکاس: ہر ہندوستانی کے دل میں بسنے والے آئرن مین سردار پٹیل جی کو خراج عقیدت۔ آزادی کے بعد سینکڑوں ریاستوں میں میں بکھرے ہوئے ہندوستان کو متحد کرنے کے بعد انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کی مضبوط قیادت، قومی جذبہ اور زبردست تعاون کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا‘‘۔
आज दिल्ली के पटेल चौक पर राष्ट्रीय गौरव और हम सबके प्रेरणास्त्रोत श्रद्धेय सरदार वल्लभभाई पटेल जी की जयंती पर उन्हें पुष्पांजलि अर्पित की।
انہوں نے کہا ’’آئین اور سناتن کے توازن کی ایک انوکھی علامت، سردار پٹیل نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندرکی تعمیر نو کےلئے ہندوستان میں ایک قوم کے احساس کو بیدار کرنے کےلئے وقف کیا تھا۔ ممنون قوم کی جانب سے ا یسے محب وطن آئرن مین سردار پٹیل کو خراج عقیدت‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ہر سال ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمے اسٹیچیو آف یونٹی کا دورہ کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ملک کے عوام کو ایکتا کا حلف دلائیں گے۔ قومی راجدھانی میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر داخلہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کریں گے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔