ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک، امت شاہ نےکہا- وزیر اعظم مودی کی غیرمعمولی قیادت میں کام کرنا فخرکی بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے کے 19 سال پورے ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یہ مستحکم، جدید اور آتم نربھر بھارت کیلئے مصروف عمل وزیر اعظم مودی کی غیر معمولی قیادت میں کام کرنے کا ایک موقع ہے ملا ہے۔

  • Share this:
گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک، امت شاہ نےکہا- وزیر اعظم مودی کی غیرمعمولی قیادت میں کام کرنا فخرکی بات
امت شاہ نےکہا- وزیر اعظم مودی کی غیرمعمولی قیادت میں کام کرنا فخرکی بات

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری سروس کے 20 ویں سال میں داخل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یہ مستحکم، جدید اور آتم نربھر بھارت کیلئے مصروف عمل وزیر اعظم مودی کی غیر معمولی قیادت میں کام کرنےکا ایک موقع ہے ملا ہے۔ امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ7 اکتوبر ملکی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے۔ آج ہی کے دن 2001 میں وزیر اعظم مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور اس دن سے شروع ہونے والا اور رکے اور آرام کئے بغیر ہر دن ملک کے مفاد اور عوامی خدمات کیلئے وقف ایک ایسا سفر جس نے نئے نئے معیار قائم کئے۔


امت شاہ نے کہا کہ چاہے وہ زلزلہ سے بری طرح متاثر بھج کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو، یا گجرات کو امن و ہم آہنگی کی علامت بنانا ہو، یا اپنی محنت اور وژن والی سوچ کے ذریعہ ملک کو ترقی اور ترقی کا گجرات ماڈل دینا ہو، یہ صرف اور صرف نریندر مودی کے عزائم کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وزیر اعظم مودی نے ریاست میں ترقی کا انقلاب لائے اور اب وزیر اعظم کی حیثیت سے کروڑوں غریبوں، کسانوں، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مختلف تاریخی اسکیموں اور کاموں سے بااختیار بناتے ہوئے، ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وزیر اعظم مودی نے صوبہ گجرات میں ترقی کا انقلاب لائے اور اب وزیر اعظم کی حیثیت سے کروڑوں غریبوں، کسانوں، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مختلف تاریخی اسکیموں اور کاموں سے بااختیار بناتے ہوئے، ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وزیر اعظم مودی نے صوبہ گجرات میں ترقی کا انقلاب لائے اور اب وزیر اعظم کی حیثیت سے کروڑوں غریبوں، کسانوں، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مختلف تاریخی اسکیموں اور کاموں سے بااختیار بناتے ہوئے، ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ،’’اگرکوئی صحیح معنی میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کو واقعتاً سمجھ سکتا ہے تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ اپنی بصیرت انگیز سوچ کے ساتھ وہ ایک ایسا ہندوستان تعمیر کر رہے ہیں جو مضبوط، جدید اور خود کفیل(آتم نربھر) ہو۔ میں عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کے 20 ویں سال پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نریندر مودی کی سوچ، وژن اور دلکش شخصیت سے متاثر ہو کرہرہندوستانی آج ہندوستان کو ’وشو گرو‘ کے طور پر دوبارہ قائم کرنے کے منتظر ہے۔ ان کی غیر معمولی قیادت اور رہنمائی میں ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا میرے لئے بڑے فخرکی بات ہے۔‘‘
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 07, 2020 04:47 PM IST