உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- سبھاش چندر بوس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور سردار پٹیل کو مناسب عزت نہیں ملی

    امت شاہ نےکہا- سبھاش چندر بوس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور سردار پٹیل کو مناسب عزت نہیں ملی

    امت شاہ نےکہا- سبھاش چندر بوس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور سردار پٹیل کو مناسب عزت نہیں ملی

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج الزام لگایا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس اور کئی دیگر مجاہدین آزادی کو ملک میں وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار ہیں اور ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج الزام لگایا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس اور کئی دیگر مجاہدین آزادی کو ملک میں وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار ہیں اور ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ امت شاہ نے ہفتے کو انڈمان اینڈ نیکوبار میں نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے رانی لکشمی بائی جزیرہ، شہید جزیرہ ایکو ٹورازم پروجیکٹ ، سوراج جزیرہ واٹر ایروڈوم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا فضائی سروے بھی کیا۔ اس موقع پر انڈمان نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر، ایڈمرل (ریٹائرڈ) ڈی کے جوشی اور مرکزی ہوم سکریٹری سمیت کئی معزز افراد بھی موجود تھے۔

      انہوں نے کہا، ’نیتا جی اور ان کی زندگی کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نیتا جی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ تحریک آزادی کی تاریخ میں ایک روشن قطب ستارہ، نیتا جی کو اتنی اہمیت نہیں ملی، جتنی انہیں ملنی چاہیے تھی۔ کئی سالوں سے، ملک میں آزادی کے بہت سے معروف رہنماؤں اور ان کی شراکت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہر ایک کو تاریخ میں مناسب مقام ملنا چاہئے، جنہوں نے اپنا حصہ داری کی، اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہیں تاریخ میں قابل فخر مقام ملنا چاہئے اور اسی لئے اس جزیرے کو نیتا جی سبھاش کے نام پر رکھنے کا کام وزیر اعظم مودی نے کیا‘۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کی ناانصافی ہوئی، جنہوں نے 550 سے زائد شاہی ریاستوں کو ملک میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا ،’سردار صاحب کو بھی وہ عزت نہیں ملی جو آزادی کے بعد ملنی چاہئے، لیکن تاریخ خودکو دہراتی ہے، کسی کے ساتھ کتنی ہی نا انصافی کرنے کی کوشش کی جائے، کام کبھی چھپتا نہیں ہے اور آج کیوڈیا میں سردار صاحب کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ نریندر مودی جی نے نصب کیا ہے، جسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: