உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوآپریٹو کے ذریعہ دنیا کو دکھائیں گے ترقی کا روڈ میپ - وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر کی اہم باتیں

    کوآپریٹو کے ذریعہ دنیا کو دکھائیں گے ترقی کا روڈ میپ - وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر کی بڑی باتیں

    کوآپریٹو کے ذریعہ دنیا کو دکھائیں گے ترقی کا روڈ میپ - وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر کی بڑی باتیں

    مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹیو وزیر امت شاہ (Amit Shah) نے ہفتہ کو ملک کے پہلے کو آپریٹیو کانفرنس (National Cooperative Conference) کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کوآپریٹیو میدان کو ملک کی ترقی میں اہم کڑی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میدان ملک کی معیشت کو 5 کھرب ڈالر تک پہنچانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گا۔ امت شاہ نے نئی کوآپریٹیو پالیسی لانے کا اعلان کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹیو وزیر امت شاہ (Amit Shah) نے ہفتہ کو ملک کے پہلے کو آپریٹیو کانفرنس (National Cooperative Conference) کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کوآپریٹیو میدان کو ملک کی ترقی میں اہم کڑی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میدان ملک کی معیشت کو 5 کھرب ڈالر تک پہنچانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گا۔ امت شاہ نے نئی کوآپریٹیو پالیسی لانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کو آپریٹیو تحریک آج زیادہ متعلقہ ہے اور سرکاری ادارے ملک کی ترقی میں اہم تعاون دے سکتے ہیں۔

      واضح رہے کہ عام بجٹ 2021 میں حکومت نے کو آپریٹیو وزارت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا اور مرکزی وزیر امت شاہ کو اس نئی وزارت کا اضافی چارج دیا تھا۔ امت شاہ نے اس سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے کہا، مجھے فخر ہے کہ میں کو آپریٹیو منسٹری کا پہلا وزیر ہوں اور اس کے لئے میں وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔ آزادی کے 75 سال کے بعد اور اسیے وقت پر جب کو آپریٹیو تحریک کو سب سے زیادہ ضرورت تھی تب ملک کے وزیر اعظم نے آزاد کو آپریٹیو وزارت بنائی۔ میں آپ سبھی کی طرف سے ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

      کو آپریٹیو کانفرنس میں امت شاہ کے خطاب کی  اہم باتیں

      وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کو آپریٹیو میدان سے 36 لاکھ کروڑ فیملی وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کو آپریٹیو غریبوں اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے ہے۔ کو آپریٹیو ہندوستان کی ثقافت میں ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افکو نے غریب انقلاب کو ایک نئی سمت دینے کا کام کیا۔

      امت شاہ نے کہا کہ شروعات میں امول سے 80 کسان جڑے تھے، جو بڑے کارپوریٹ نہیں کرسکتے تھے وہ امول نے کیا۔ آج 36 لاکھ کسان امول کے ساتھ ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ لجت پاپڑ بھی کو آپریٹیو ہے۔ امول اور لجت کی کامیابی میں ملک کی خواتین کا تعاون ہے۔

      آج ملک میں تقریباً 91 فیصد گاوں ایسے ہیں، جہاں چھوٹی بڑی کوئی نہ کوئی کو آپریٹیو ادارہ کام کرتا ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہوگا، جس کے 91 فیصد گاوں میں کو آپریٹیو موجود ہوں۔ کو آپریٹیو منسٹری کو آپریٹیو اداروں کو مضبوط کرنے، انہیں آگے بڑھانے، انہیں جدید بنانے، انہیں شفاف بنانے، انہیں مقابلے میں برقرار رکھنے کے لئے ہی بنایا گیا ہے۔

      امت شاہ نے کہا، ’کو آپریٹیو والے کوئی سرکلر نہیں دیکھتے، کوئی بھی آفت آنے پر مدد کرنے کو لے کر تیار ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ سیلاب ہو، سائیکلون ہو، کچھ بھی ہو مدد کے لئے آگے آتے ہیں۔ کو آپریٹیو نے کئی اتار چڑھاو دیکھے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ آج اس موقع پر حکومت کے آندولن کو طاقت دینے والے سبھی لوگوں کو یاد کرتا ہوں۔ اس تحریک کو آگے بڑھانے کی دعا بھی کرتا ہوں‘۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کو آپریٹیو منسٹری بنائی ہے، اس کا دیہی میدان میں ترقی کو پہنچانے کا مقصد ہے۔ دیہی علاقے میں ہر محروم تک ترقی کو پہنچانے کے چیلنج کو پار کرنے کی ذمہ داری کو آپریٹیو وزارت کی ہے۔ زرعی میدان میں گزشتہ سات سالوں میں مودی آمول چول تبدیلی لائے ہیں۔ 10-2009 میں زرعی بجٹ 12,000 کروڑ روپئے تھا۔ 21-2020 میں زرعی بجٹ کو بڑھا کر 1,34,499 کروڑ روپئے مودی حکومت میں کیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: