بی جے پی صدر امت شاہ بولے- اترپردیش میں 74سیٹیں جیتیں گے

امت شاہ نے کہا کہ بھگوا پارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کرے گی

Jan 11, 2019 06:09 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 06:13 PM IST
بی جے پی صدر امت شاہ بولے- اترپردیش میں 74سیٹیں جیتیں گے

بی جے پی صدر امت شاہ ۔ فائل فوٹو

بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ نے جمعہ کو انتخابی بگل بجاتے ہوئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحاد قائم کرنے سے متعلق بات چیت کا مذاق اڑا یا اور کہاکہ بھگواپارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کرے گی ۔

بی جے پی کے قومی صدر نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقد پارٹی کے قومی اجلاس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ اترپردیش میں ہماری سیٹوں کی تعداد(لوک سبھا سیٹ )بڑھ کر 74ہوسکتی ہے لیکن 72تک کبھی نہیں آئے گی ۔ شاہ نے کہا’’یہ گٹھ بندھن ایک ڈھکوسلا ہے ‘‘۔

گٹھبندھن پر تندوتیز حملہ انھوں نے ایسے وقت کیاہے جب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سنیچر کے روز اپنے اتحاد کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ مسٹر شاہ نے کہا، ’’2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ملک کی سب سے گھنی آبادی والی اس ریاست میں 71سیٹیں جیتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیے فتح حاحل کرنا ضروری ہے‘‘ ۔

Loading...

 

Loading...