امت شاہ نے کہا- راہل گاندھی کے بیان کا استعمال کرتا ہے پاکستان، شرم کریں کانگریسی

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کودادرا اورنگرہویلی کی راجدھانی سلاواسا میں کانگریس اورراہل گاندھی  پرجم کر تنقید کی۔

Sep 01, 2019 08:14 PM IST | Updated on: Sep 01, 2019 08:19 PM IST
امت شاہ نے کہا- راہل گاندھی کے بیان کا استعمال کرتا ہے پاکستان، شرم کریں کانگریسی

امت شاہ نےسلاواسا میں راہل گاندھی اورکانگریس پرجم کرتنقید کی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کودادرا اورنگرہویلی کی راجدھانی سلاواسا میں کانگریس پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس کواس پر'شرمندہ' ہونا چاہئےکہ اس کے لیڈرراہل گاندھی کےبیان کوپاکستان نےاقوام متحدہ میں کشمیرکولےکراپنی عرضی میں استعمال کیا۔ وزیرداخلہ امت شاہ نےایک عوامی تقریب میں راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے دفعہ 370 کوختم کرنے کےفیصلے پرمودی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی ہے، لیکن کچھ لوگ اب بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

راہل گاندھی کے بیان کی گونج پاکستان میں سنائی دیتی ہے

Loading...

امت شاہ نےکہا 'کانگریس نے دفعہ 370 کے بیشترالتزام کوہٹانےکےقدم کی مخالفت کی۔ راہل گاندھی جوبھی بیان دیتے ہیں اس کی گونج پاکستان میں سنائی دیتی ہے۔ پاکستان نےاپنی عرضی میں ان کے بیان کوشامل کیا ہے۔ کانگریس لیڈروں کواس پرشرمندہ ہونا چاہئےکہ ان بیانات کا ہندوستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے'۔

راہل گاندھی نےاٹھائے تھے سوال

راہل گاندھی نےدفعہ 370 کے بیشترالتزام کوہٹانےکےبعد کشمیرمیں تشدد کی خبروں اور 'لوگوں کےمرنے' کا بیان میں ذکرکیا تھا۔ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف اپنی عرضی میں اس کا استعمال کیا۔ دفعہ 370 جموں وکشمیرکوخصوصی درجہ دیتا تھا۔ امت شاہ نے کہا کہ خصوصی درجہ ختم کرنے سے جموں وکشمیرکی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہےاوریہ دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ ایسا کرنےسے جموں وکشمیرکا ہندوستان میں مکمل انضمام ہوا ہے۔

Loading...