کشمیر میں حالات پوری طرح معمول پر، صحیح وقت پر انٹرنیٹ خدمات بحال ہوں گی: امت شاہ

وزیر داخلہ نے این سی پی رکن پارلیمنٹ مجید میمن کے سوال پر ایوان میں تفصیلی اعداد وشمار کے ساتھ دعویٰ کیا کہ کشمیر میں عوامی زندگی پوری طرح سے پٹری پر ہے۔

Nov 20, 2019 01:53 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 02:06 PM IST
کشمیر میں حالات پوری طرح معمول پر، صحیح وقت پر انٹرنیٹ خدمات بحال ہوں گی: امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ راجیہ سبھا میں

نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں کشمیر کے حالات کو لے کر آج وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں، اسکول کالج کھلے ہیں۔ وزیر داخلہ نے این سی پی رکن پارلیمنٹ مجید میمن کے سوال پر ایوان میں تفصیلی اعداد وشمار کے ساتھ دعویٰ کیا کہ کشمیر میں عوامی زندگی پوری طرح سے پٹری پر ہے۔ وہاں سبھی اسکول، اسپتال، عدالت سے لے کر سبھی سرکاری دفاتر بہتر طور پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسی ایوان میں کہا گیا تھا کہ خصوصی ریاست کا درجہ چھن جانے کے بعد جموں وکشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، لیکن آج ہمیں یہ بتانے میں اچھا لگ رہا ہے کہ پانچ اگست کے بعد سے اب تک پولیس فائرنگ میں وہاں ایک بھی شہری کی جان نہیں گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں تک بات انٹرنیٹ خدمات کی ہے تو وقت آنے پر یہ بحال ہو جائیں گی۔ فی الحال، ضروری کاموں کے لئے 10 اضلاع میں ٹرمینلس کام کر رہے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات اور سیکورٹی وجوہات سے انٹرنیٹ پر پابندی کی بات وزیر داخلہ نے کی۔ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا ’ سیکورٹی کی کچھ تشویشات ہیں اس وجہ سے انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی جا رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو جب لگے کا کہ صورت حال موزوں ہو گئی ہے تو انٹرنیٹ خدمات پھر سے بحال کر دی جائیں گی‘‘۔

Loading...