بنگال میں این آر سی سے متعلق وزیرداخلہ امت شاہ نےکیا یہ اعلان، ممتا بنرجی پرلوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

این آرسی پرجن جاگرن نام کے پروگرام میں شرکت کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مغربی بنگال پہنچے ہیں۔ انہوں نےاس موقع پراپنے خطاب کےآغاز میں مغربی بنگال کےعوام کا بی جے پی کو300 سیٹوں کےہدف کومکمل کرنےکےلئےشکریہ ادا کیا۔

Oct 01, 2019 06:29 PM IST | Updated on: Oct 02, 2019 04:22 PM IST
بنگال میں این آر سی سے متعلق وزیرداخلہ امت شاہ نےکیا یہ اعلان، ممتا بنرجی پرلوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مغربی بنگال میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ پروگرام کے دوران۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں این آر سی نافذ کرنےسے قبل شہری ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرانےکا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نےکہا ہےکہ میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ بنگال کےاصل باشندوں کوریاست سےنکال باہرنہیں کیا جائے گا۔ نیتاجی انڈوراسٹڈیم میں ”این آرسی اورشہری ترمیمی بل“ پرمنعقدہ  سمپوزیم سےخطاب کرتے ہوئےامت شاہ نےکہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بنگال کےاصلی باشندوں کوپریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ ہندو، سکھ، جین اورعیسائیوں رفیوجیوں کوملک چھوڑنے پرمجبورنہیں کیا جائےگا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ نریندرمودی حکومت پہلےشہری ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے گی۔ انہوں نےکہا کہ ہرایک رفیوجیوں کوہندوستان کا وزیراعظم بننےکا حق ہوگا اور انہیں ووٹ کا بھی حق حاصل ہوگا۔ امت شاہ نےکہا کہ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی سیاست کی خاطرغیرقانونی رفیوجیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ ہم اپنےاس ملک میں ایک بھی غیر قانونی رفیوجیوں کوبرداشت نہیں کریں گے۔

Loading...

امت شاہ نےکہا کہ نریندرمودی کودوسری مرتبہ اقتدارمیں پہنچانے میں بنگال کے عوام کا بہت ہی بڑا رول رہا ہے۔ میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ بنگال کےعوام کو تبدیلی کے مواقع ملیں گے۔ بنگال میں بی جے پی حکومت سازی کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ بنگال ہندوستان کا حصہ ہےاوربی جے پی شیاما پرساد مکھرجی کےنظریات پرعمل کرتی ہے۔ شیاما پرساد مکھرجی کی تحریک بنگال سے شروع ہوئی تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امیت شاہ بنگال کے دورے پر تھے۔یہ سیمینارایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب بنگال میں این آر سی کے نفاذ کی خبروں کی وجہ سے بنگال میں افرا تفری کا ماحول ہے۔اب تک 11افراد کی موت ہوچکی ہے۔سرکاری دفاترکے باہر کاغذات درست کرانے والوں کی لبی لمبی قطار ہے۔ انہوں نےکہا کہ این آرسی ملک بھرمیں نافذ کیا جائےگا۔ جبکہ ممتا بنرجی باربارکہہ چکی ہیں کہ بنگال میں این آرسی نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بی جے پی درگا پوجا کی کمیٹیوں کواپنی تحویل میں لینے کی کوشش شروع کی ہے۔ اسی پروگرام کےتحت بی جے پی کے قومی صدر آج سالٹ لیک بڑے درگا پوجا کمیونیٹی کا افتتاح کررہے ہیں۔

Loading...