اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امت شاہ نےکہا- جلد پوری ہوگی ممتا بنرجی کی خواہش، 2021 میں بی جے پی بنائے گی بنگال میں حکومت

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کی خواہش ہے کہ بی جے پی وہاں حکومت چلائے، تو یہ خواہش جلد پوری ہوگی۔ 2021 میں وہاں کی عوام بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت بنائے گی۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کی خواہش ہے کہ بی جے پی وہاں حکومت چلائے، تو یہ خواہش جلد پوری ہوگی۔ 2021 میں وہاں کی عوام بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت بنائے گی۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کی خواہش ہے کہ بی جے پی وہاں حکومت چلائے، تو یہ خواہش جلد پوری ہوگی۔ 2021 میں وہاں کی عوام بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت بنائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مغربی بنگال (Mamata Banerjee) کی ممتا بنرجی حکومت اور مرکزی حکومت (NDA Government) کے درمیان کئی موضوع کو لے کر اختلاف جاری ہے۔ ریاست کی ترنمول کانگریس (TMC) حکومت پر کورونا بحران سے نمٹنے میں ناکام رہنے کے الزام لگے ہیں، جس کے بعد ممتا بنرجی نے مرکز کے دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ اگر اتنی پریشانی ہے تو امت شاہ (Amit Shah) ہی بنگال کی حکومت چلا لیں۔ اب وزیر داخلہ امت شاہ نے ممتا بنرجی کے بیان پر جواب دیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کی خواہش ہے کہ بی جے پی وہاں حکومت چلائے، تو یہ خواہش جلد پوری ہوگی۔ 2021 میں وہاں کی عوام بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت بنائے گی۔
       وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کی۔ امت شاہ نے کہا، ’میں تو وہاں حکومت نہیں چلا سکتا، میں رکن پارلیمنٹ ہوں، لیکن ممتا بنرجی دیدی کی خواہش جلد پوری ہوگی’۔

      ہماری بنگال سے کوئی لڑائی نہیں

      ممتا بنرجی کے مائیگرینٹ مزدوروں کی ٹرین کو ’کورونا ایکسپریس’ کہنے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہماری بنگال سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ 1200 سے زیادہ ٹرینیں یوپی گئیں۔ 1000 سے زیادہ ٹرینیں بہار گئیں۔ 100 ٹرینیں بھی بنگال نہیں گئیں۔ اگر بنگالی گھر جانا چاہتا ہے تو اس کا گناہ کیا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ بنگال کی عوام اس بات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔




      ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ مائیگرینٹ گھر پہنچے

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر پہنچے اور کئی کوارنٹائن پورا کرکے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے لگے ہیں۔ ریاستوں نے رکشے گھماکر لوگوں کو بیدار کیا اور لوگ دھیرے دھیرے بات سمجھ گئے۔ مائیگرینٹ کے لئے ہم نے کئی انتظامات کئے، لیکن جنہیں کمیاں نکالنی ہیں، وہ نکالیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ ’راہل جی ایک منصوبہ لے کر گھوم رہے ہیں، جس میں وہ سبھی کے اکاونٹ میں پیسہ ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔ حالانکہ، عوام نے اسے مسترد  کردیا ہے۔ مودی حکومت نے کسانوں، سینئر سٹیزن (بزرگ شہریوں)، بیواوں کے اکاونٹ میں ڈی بی ٹی کے تحت سیدھے پیسے بھیجے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: