ایکسکلوزیو: امت شاہ کا بڑا بیان، موب لنچنگ غریب کے ساتھ ہوتی ہے، کسی خاص ذات کے خلاف نہیں

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دئیے ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ نے بی جے پی کی ریاستوں میں موب لنچنگ بڑھنے کی بات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ پہلے بھی ہوتی تھی۔

Oct 17, 2019 10:43 AM IST | Updated on: Oct 17, 2019 12:04 PM IST
ایکسکلوزیو: امت شاہ کا بڑا بیان، موب لنچنگ غریب کے ساتھ ہوتی ہے، کسی خاص ذات کے خلاف نہیں

موب لنچنگ غریب کے ساتھ ہوتی ہے، کسی خاص ذات کے خلاف نہیں: امت شاہ ( فائل فوٹو)۔

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے موب لنچنگ پر بڑا بیان دیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ لنچنگ غریب کے ساتھ ہوتی ہے، کسی خاص ذات کے خلاف نہیں۔ نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دئیے ایکسکلوزیو انٹرویو میں انہوں نے بی جے پی کی ریاستوں میں موب لنچنگ بڑھنے کی بات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ پہلے بھی ہوتی تھی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آج لنچنگ کو رنگ دیا جاتا ہے۔ لنچنگ کو ملک سے ختم کرنے کے معاملہ پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بیداری سے اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔

پچھلے کچھ وقتوں سے ملک کے الگ الگ حصوں میں کئی لوگ ہجومی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی جھارکھنڈ میں چوری کے الزام میں بھیڑ نے تبریز انصاری نام کے نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ راجستھان کے الور میں مبینہ گئو اسمگلنگ کو لے کر بھیڑ نے پہلو خان کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعہ میں پہلو خان کی موت ہو گئی تھی۔

Loading...

اس ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ نے موب لنچنگ سے لے کر دیگر تمام امور پر اپنی رائے رکھی۔ اسی دوران بات چیت میں انہوں نے واضح کر دیا کہ 2020 میں بہار کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نتیش کمار کی قیادت میں ہی الیکشن لڑے گی۔ بی جے پی۔ جے ڈی یو کے درمیان اختلاف کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا اتحاد ’ اٹل‘ ہے۔

Loading...