کشمیری وفد کوامت شاہ کی یقین دہانی، 15 دنوں میں ہٹ جائے گی ٹیلیفون اورانٹرنیٹ کی پابندی

مرکزی حکومت نےاعلان کیا ہےکہ جموں وکشمیرکے پنچ اورسرپنچ کو2-2 لاکھ کا بیمہ دیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نےکشمیری وفد کو یقین دہانی کرائی ہےکہ وادی میں آئندہ دوہفتے میں موبائل اورانٹرنیٹ کی خدمات معمول پرآجائیں گی۔

Sep 03, 2019 03:48 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 04:34 PM IST
کشمیری وفد کوامت شاہ کی یقین دہانی، 15 دنوں میں ہٹ جائے گی ٹیلیفون اورانٹرنیٹ کی پابندی

میٹنگ میں وزیرداخلہ امت شاہ

جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے وادی میں حالات اب دھیرے دھیرے معمول پرآرہے ہیں۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے کشمیری وفد کویقین دہانی کرائی ہے کہ وادی میں آئندہ دوہفتے میں موبائل اورانٹرنیٹ کی خدمات معمول پرلوٹ آئیں گی۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہاں کے پنچ اورسرپنچ کو2-2 لاکھ کا بیمہ دیا جائے گا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل کوکشمیرکے 22 گاؤں کے پنچ اورسرپنچ سے ملاقات کی۔ یہ وہی لوگ تھے، جودہشت گردوں کی مسلسل دھمکیوں کے باوجود الیکشن لڑے۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں وزارت داخلہ کے کئی افسران بھی شامل ہوئے۔ اس دوران مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرمیں دوکروڑکی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے تحت لیہہ اورپہلگام میں زمین خریدے جائیں گے، جہاں ریزارٹ بنایا جائے گا۔

وزیراعظم مودی کی اپیل

گزشتہ ہفتے وزیراعظم نریندرمودی نے جموں وکشمیرمیں ترقی کی پہل پرزوردیتے ہوئے مرکزی وزراء سے حلقے کے لئے منصوبوں اورپروجیکٹ پرکام کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ریاست کے ان افسران اورطلباء کے ساتھ بات چیت قائم کرنے کی بھی اپیل کی، جوموجودہ وقت میں ملک کے الگ الگ حصوں میں رہ رہے ہیں۔

وادی کے تازہ حالات

پانچ اگست کو مرکز کی طرف سے آرٹیکل 370 کے بیشترالتزام کوختم کرکے جموں وکشمیرکومرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ فی الحال وادی کے 90 فیصد سے زیادہ حصوں میں دن میں پابندی نہیں ہیں اورحالات میں سدھارکو دیکھتے ہوئے 92 پولیس تھانہ علاقوں میں پابندی میں نرمی دی گئی ہے۔ پرائیویٹ گاڑیاں سڑک پرچل رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں آٹورکشہ اورایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے والی کیب بھی چل رہی ہیں۔ وادی کے زیادہ ترعلاقوں سے بیریکیٹ ہٹا دیئے گئےہیں، لیکن لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکارتعینات رکھے گئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ وادی میں 95 ٹیلی فون ایکسچینجزمیں سے 76 میں لینڈ لائن خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ یہ خدمات کاروباری علاقے لال چوک اورپریس انکلیومیں اب بھی بند ہے۔

Loading...