ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی پر طنز کے بعد اسدالدین اویسی پر امت شاہ کا حملہ، کہا- آپ بھی کسی ہندو کے ساتھ تصویرکھنچوا لو

West Bengal Election: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر امت شاہ (Amit Shah) نے بڑی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ 294 سیٹوں والی ریاست میں 8 مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی پر طنز کے بعد اسدالدین اویسی پر امت شاہ کا حملہ، کہا- آپ بھی کسی ہندو کے ساتھ تصویرکھنچوا لو
امت شاہ کا اسدالدین اویسی پر حملہ، کہا- آپ بھی کسی ہندو کے ساتھ تصویر کھنچوا لو

کولکاتا: کچھ دنوں پہلے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی ایک مسلم نوجوان کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے طنز کیا ہے۔ اب وزیر داخلہ امت شاہ نے اویسی نے اویسی کے طنز پر پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ کو کسی ہندو کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی بات کہی ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں ٹوپی پہنا ہوا نوجوان وزیر اعظم مودی کے کان میں کچھ کہتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر مغربی بنگال میں ایک انتخابی جلسے کے دوران کی ہے۔


اسدالدین اویسی کا وزیر اعظم مودی پر طنز


جمعرات کو اسد الدین اویسی نے اس تصویر کو لے کر اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تقریر کے دوران اسدالدین اویسی وائرل تصویر کا ذکر کرتے ہوئے طلاق ثلاثہ، این پی آر، این سی آر سمیت کئی موضوعات پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں]۔


نوجوان نے ‘مودی جی کان میں کہا، میں بنگلہ دیشی نہیں ہوں۔ کسی نے پوچھا اور کیا کہا ہوگا، تو اس نے کہا مودی ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، این آر سی - این پی آر کے لئے۔ پھر کسی نے پوچھا اور کیا کہا ہوگا، اس لڑکے نے مودی جی کو، تو اس نے کہا کہ ہم طلاق ثلاثہ کے قانون کو نہیں مانتے ہیں۔ پھر کسی نے پوچھا اور کیا کہا، تو اس شخص نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مودی جی آپ میری طرح ٹوپی کب پہنیں گے، پھر کسی نے پوچھا اور کیا کہا، اس نے کہا کہ مودی جی میں تو سر پر ٹوپی پہنا ہوں، کم ازکم آپ تو ملک کے عوام کو ٹوپی مت پہناو‘۔



مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر امت شاہ نے بڑی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہماری طرف سے کئے گئے تجزیہ کے مطابق، بی جے پی ان تین مرحلوں میں 63-68 سیٹیں جیت رہی ہیں‘۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کو عوام سے اچھی حمایت ملنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ بنگال میں ہفتہ کے روز چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 09, 2021 04:13 PM IST