مرکزی وزیر داخلہ امیت اہ پیر دیر رات مغربی بنگال کے اپنے ایک روزہ دورہ پر کولکاتہ پہنچے۔ شاہ اپنی یکروزہ دورے کے دوران آج منگل کو رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش تقریب میں شرکت کریں گے اور لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔
منگل کی صبح شاہ کا سرکاری دورہ کولکتہ کے جوراسنکو ٹھاکر باڑی میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوگا۔ عظیم بنگالی شاعر کی پیدائش کے موقع پر 9 مئی کو رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی منائی جاتی ہے۔ وزیر داخلہ شاہ منگل کو اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ٹیگور بنگال کے شاعر اور گرودیو کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ فن، ادب اور موسیقی کے میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ٹیگور کو ان کے شعری مجموعہ "گیتانجلی" کے لیے 1913 میں نوبل انعام ملاتھا۔ انہوں نے ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے قومی ترانے بھی لکھے تھے۔
ٹیگور جیتنی پروگرام میں شامل ہونے کے بعد شاہ ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر واقع مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ میں آئی سی پی پیٹراپول میں لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر واقع انٹیگریٹیڈ پولیس چیک پوسٹ (آئی سی پی) پیٹراپول، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے۔ یہ مغربی بنگال کے کولکاتہ شہر سے تقریباً 80 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔