مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا ہریدوار دورہ آج، تین پروگراموں میں ہوں گے شامل

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا ہریدوار دورہ آج، تین پروگراموں میں ہوں گے شامل۔ (News18)

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا ہریدوار دورہ آج، تین پروگراموں میں ہوں گے شامل۔ (News18)

امیت شاہ کے دورے کو لے کر پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ چپے چپے پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کا پہرہ رہے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dehradun, India
  • Share this:
    مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج گروکل، رشی کل اور پتانجلی میں ہونے والے تین پروگراموں میں شامل ہوں گے۔ دورے کو لے کر پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ چپے چپے پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کا پہرہ رہے گا۔

    بدھ کو اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر ی مروگن نے پولیس اور انتظامیہ و عہدیداروں کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ وزیرداخلہ کی سیکورٹی میں 1500 پولیس اہلکاروں کے علاوہ تین بٹالیس پی اے سی، تین بی ڈی ایس، کی ٹیم موجود رہے گی۔

    بدھ کو رشی کُل آیورویدک کالج واقع آڈیٹوریم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کرائم لا اینڈ آرڈر بی مروگن نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی میں کسی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    عہدیدار اور ملازمین اپنی ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑیں گے۔ ڈی آئی جی سیکوریٹی راجیو سوروپ نے کہا کہ کہیں پر بھی کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈی آئی جی انٹلیجنس ڈاکٹر وائی ایس راوت نے کہا کہ وی وی آئی پی کی ڈیوٹی میں ہر پوائنٹ پر دھیان دینا ہوگا۔

    ضلع عہدیدار ونئے شنکر پانڈیہ نے کہا کہ سبھی کو آپسی تال میل  بناتے ہوئے وی وی آئی پی کی ڈیوٹی کو بہت ہی سنجیدگی سے کرنا ہوگا۔ اس دوران اے ڈی ایم فائنانس اور ریونیو بیر سنگھ بدیال، اے ڈی ایم مینجمنٹ پی ایل شاہ، جوائنٹ مجسٹریٹ روڑکی ابھینو شاہ، جوائنٹ مجسٹریٹ بھگوان پور آشیش مشرا، ایم این اے دیانند سروسوتی، سٹی مجسٹریٹ نوپور ورما، ایسڈ ی ایم پورن سنگھ رانا و دیگر شامل رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟ امت شاہ کا جواب: گاندھی فیملی پر آنچ آتی ہے تو ایسے سوال ....

    یہ بھی پڑھیں:

    وی وی آئیپی ڈیوٹی کو پوری سنجیدگی سے لیں: ایس ایس پی

    بریفنگ کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سنگھ نے کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی ڈیوٹی کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے دو ایس پیز، چار اے ایس پیز، 15 سی اوز، آٹھ انسپکٹرز، 66 ایس آئیز، سات اے ایس آئیز، 99 ہیڈ کانسٹیبلز، 300 کانسٹیبلز، 70 خواتین کانسٹیبلز، ایک ٹی آئی، سات ٹی ایس آئیز، 34 ٹریفک ہیڈ کانسٹیبلز، تین پی اے سی اور تین ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیم بی ڈی ایس تعینات کی جائے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: