உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امراوتی کیمسٹ قتل کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر جیل میں حملہ، قیدیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

    مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں کیمسٹ امیش کولہے قتل کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر آرتھر روڈ جیل میں کچھ قیدیوں نے حملہ کردیا۔

    مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں کیمسٹ امیش کولہے قتل کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر آرتھر روڈ جیل میں کچھ قیدیوں نے حملہ کردیا۔

    مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں کیمسٹ امیش کولہے قتل کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر آرتھر روڈ جیل میں کچھ قیدیوں نے حملہ کردیا۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں کیمسٹ امیش کولہے قتل کے ملزم شاہ رخ پٹھان پر آرتھر روڈ جیل میں کچھ قیدیوں نے حملہ کردیا۔ ان قیدیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس این آئی اے نے معاملے میں 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ موجودہ وقت میں سبھی ملزم آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق، آرتھر روڈ جیل کے بیرک نمبر7 میں بند ملزم شاہ رخ پٹھان کے ذریعہ نوپور شرما کے دیئے گئے بیان پر امیش کولہے کا قتل کرنے کی بات جب اس نے بیرک میں موجود دیگر قیدیوں کو یہ بات بتائی تو اس وقت موجود کلپیش پٹیل، ہیمنت منیریا، اروند یادو، شراون آوڈ اور سندیپ جادھو نے شاہ رخ خان پر حملہ کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کسی ملزم کی گرفتاری غلط نہیں

      امراوتی میں دوا کی دوکان چلانے والے امیش کولہے کی 21 جون کی رات گھر لوٹتے وقت قتل کردیا گیا تھا۔ امیش کولہے 21 جون کی رات کو اپنی دوا کی دوکان بند کر کے گھر لوٹ رہے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی بھی موجود تھیں۔ تبھی بائیک سوار دو شخص پیچھے سے آئے اور ان کا گلا ریت کر قتل کردیا۔ عرفان اس قتل میں اہم ملزم ہے۔

      الزام ہے کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی سے معطل لیڈر نوپور شرما کے متنازعہ تبصرہ کی حمایت کرنے والے پوسٹ شیئر کرنے کے لئے امیش کولہے کا قتل کردیا گیا۔ ادے پور میں ہوئے قتل کے حادثہ میں مماثلت دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے اس قتل معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: