امرت پال سنگھ سندھو کا انکاؤنٹر کر سکتی ہے پولیس، وارث پنجاب دے کے وکیل کا دعویٰ

Youtube Video

Amritpal singh news: دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ ابھی تک مفرور ہے۔ وہ 'وارس پنجاب دے' Waris Punjab De کے عناصر اور ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Punjab, India
  • Share this:
    چندی گڑھ۔ 'وارس پنجاب دے' (Waris Punjab De) کے قانونی مشیر ایمان سنگھ کھارا نے دعویٰ کیا کہ خالصتان کے حامی مفرور امرت پال سنگھ (Amritpal Singh) کو پنجاب پولیس نے شاہ کوٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ وکیل ایمان سنگھ کھارا نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس امرت پال سنگھ کو 'فرضی' انکاؤنٹر میں مارنا چاہتی ہے۔ حالانکہ، پولیس نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب بھی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کھارا نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ہیبیس کارپس رٹ  (Habeas Corpus writ) دائر کی۔ کھارا نے کہا کہ امرت پال سنگھ کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں شاہکوٹ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

    'وارس پنجاب دے'  کے وکیل کھارا نے کہا کہ پولیس نے امرت پال سنگھ کو 24 گھنٹے کے مقررہ وقت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔ پولیس کا ارادہ  بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایڈوکیٹ کھارا نے الزام لگایا کہ پولیس امرت پال کو 'فرضی انکاؤنٹر' میں مار سکتی ہے یا اس کی گرفتاری ظاہر نہ کرکے اسے من گھڑت مقدمات میں پھنسا سکتی ہے۔

    پنجاب میں خالصتانی لیڈر امرتپال کی تلاش درمیان آسام میں بڑھی ہلچل، فضائیہ کا ہوا استعمال

    کھارا نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو امرت پال سنگھ کے معاملے میں ایک آفیشل خط (missive) فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس رٹ کی سماعت جسٹس این ایس شیخاوت نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں کی۔ ایک گھنٹے سے زائد بحث کے بعد انہوں نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس این ایس شیخاوت نے پنجاب پولیس کو حکم دیا کہ وہ امرت پال سنگھ کے معاملے میں  آفیشلی خط  فراہم کرے۔

    مافیا عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین ہوں گی بے پردہ، پولیس جارے کرے گی پوسٹر

    دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ ابھی تک مفرور ہے۔ وہ 'وارس پنجاب دے'  Waris Punjab De کے عناصر اور ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ پولیس نے اتوار کو مزید 34 گرفتاریاں کیں، جس سے گرفتار افراد کی کل تعداد 112 ہوگئی۔ اس سے قبل امرت پال سنگھ کے والد ترسیم سنگھ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اس کے مفرور ہونے کے بارے میں 'جھوٹ' بول رہی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: