Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری پر اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا انکشاف

Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری پر اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا انکشاف (پی ٹی آئی ۔

Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری پر اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا انکشاف (پی ٹی آئی ۔

Amritpal Singh Papalpreet Singh: امرت پال کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق پپل پریت کی گرفتاری کے بعد امرت پال کسی بھی وقت پولیس کے سامنے خودسپردگی کر سکتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کنبہ چاہتا ہے کہ امرت پال سنگھ جانچ میں تعاون کرے۔ انہیں قانون پر پورا بھروسہ ہے اور ان کے بیٹے کو انصاف ملے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پیر کو علاحدگی پسند امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی پپل پریت سنگھ کی گرفتاری دراصل مفرور خالصتانی حامی کی خودسپردگی سے پہلے کی کڑی ہے۔ امرت پال کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق پپل پریت کی گرفتاری کے بعد امرت پال کسی بھی وقت پولیس کے سامنے خودسپردگی کر سکتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کنبہ چاہتا ہے کہ امرت پال سنگھ جانچ میں تعاون کرے۔ انہیں قانون پر پورا بھروسہ ہے اور ان کے بیٹے کو انصاف ملے گا۔

    انہوں نے امرت پال پر زور دیا ہے کہ وہ خودسپردگی کرے اور ملک کیلئے کام کرے ۔ کنبہ کے مطابق ’’ان کا بیٹا کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہے‘‘۔ ذرائع نے کہا کہ "وہ کہتے ہیں کہ وہ صرف ملک میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہا ہے،" انہوں کہا، "وہ اسے خوش اور اچھا دیکھنا چاہتے ہیں۔"

    قابل ذکر ہے کہ سی این این نیوز 18 نے پہلے بتایا تھا کہ کیسے پپل پریت نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کے پاس امرت پال سنگھ کے رابطے کی تفصیلات نہیں ہیں۔ پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ ذرائع نے کہا کہ "اس نے بتایا تھا کہ امرت پال میں پنجاب میں ہے، لیکن وہ گزشتہ ہفتے چھاپہ ماری کے کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔"

    پپل پریت کو ڈبرو گڑھ جیل میں رکھا گیا

    دریں اثنا پپل پریت سنگھ کو منگل کو آسام کے ڈبروگڑھ لایا گیا اور اسے سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔ امرت پال کے 'گرو' مانے جانے والے پپل پریت سنگھ کو پیر کو امرتسر ضلع میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ایک ٹیم اسے دہلی سے ڈبرو گڑھ لے کر گئی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان انہیں ہوائی اڈے سے ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل لے جایا گیا۔

    یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ یونیورسٹی کے پی جی کورسز میں داخلہ شروع، 5000 سیٹوں پر ہونے ہیں داخلے


    یہ بھی پڑھئے: سرینگر کا ٹیولپ گارڈن پورے ہندوستان کیلئے ایک خاص علامت بن گیا ہے: کرن رجیجو



    پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) سکھچین سنگھ گل نے پیر کو چندی گڑھ میں کہا تھا کہ امرتسر کے کتھونانگل علاقے سے پکڑے گئے پپل پریت کو راسوکا کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے خلاف چھ دیگر مقدمات درج ہیں۔ پپل پریت پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بھی الزام ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: