امرتسر: امرتسر کے سورن مندر میں ہفتہ کے وز گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ اطلاع کے مطابق، نوجوان نے سچکھنڈ صاحب کے اندر بنے سیکورٹی گھیرے کو پار کرکے وہاں رکھی تلوار بھی اٹھا لی تھی، جس کے بعد وہاں موجود سیوا داروں نے اسے دبوچ لیا۔ نوجوان کی پہچان کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ حالانکہ مبینہ طور پر اس کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے۔
سیوا داروں نے نوجوان کو پکڑ کر اسے فوراً ہی شرومنی گرودوارہ منیجمنٹ کمیٹی (ایس جی پی سی) کی ٹاسک فورس کو سونپ دیا۔ دی ٹائمس آف انڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے کہا کہ نوجوان سنگت کے ساتھ درشن کا انتظار کر رہا تھا، لیکن اچانک وہ سیکورٹی ریلنگ پر چڑھ گیا اور گرو گرنتھ صاحب کے ’سوروپ‘ کے سامنے رکھی سونے کی تلوار کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگا۔ ایک دیگر چشم دید نے بتایا کہ ملزم کے پاس میں رکھی پھولوں کی پنکھڑیوں کو لینے کی بھی کوشش کی۔
Another sacrilege attempt in Punjab - this time in Sri Darbar Sahib
Unfortunate and deeply saddening as such events keep on happening! pic.twitter.com/08ATYiUY99
— Parminder Singh Brar (@PSBrarOfficial) December 18, 2021
نوجوان پر قابو پانے کے بعد سیوا دار اسے شرومنی گرودوارہ منیجمنٹ کمیٹی (ایس جی پی سی) کے دفتر میں لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اس کی بری طرح پٹائی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ایک نوجوان فرش پر بے ہوش پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔
’نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا‘
ایک پولیس افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ٹی او آئی کو تصدیق کی کہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے اور اس کی لاش پولیس کو نہیں سونپی گئی،بلکہ سول اسپتال میں پڑی ہوئی تھی۔ پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان کے پاس سے کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ نہیں ملا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔