உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ میں عزت کے نام پر قتل، بہن کے عشق اور تعلقات سے ناراض بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

    میرٹھ میں عزت کے نام پر قتل، بہن کے عشق اور تعلقات سے ناراض بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ فائل فوٹو

    میرٹھ میں عزت کے نام پر قتل، بہن کے عشق اور تعلقات سے ناراض بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ فائل فوٹو

    اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں آنر کلنگ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ بہن کے علاقے کے ہی ایک لڑکے سے عشق اور تعلقات ہونے سے ناراض بھائی نے گولی مارکر قتل کی واردات کو انجام دے دیا اور پھر تھانے پہنچ کرخود کو پولیس کے سپرد کردیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں آنر کلنگ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ بہن کے علاقے کے ہی ایک لڑکے سے عشق اور تعلقات ہونے سے ناراض بھائی نے گولی مارکر قتل کی واردات کو انجام دے دیا اور پھر تھانے پہنچ کرخود کو پولیس کے سپرد کردیا۔  معاملہ میرٹھ کی سردھنا تحصیل کے محلہ اسلام آبادکا ہے۔ مقتول ثمرین کے اہل خانہ اور پولیس کے مطابق اپنے ماما کے گھر رہنے والی ثمرین کے محلہ کے ہی ایک لڑکے سے تعلقات تھے۔

    بہن کے علاقے کے ہی ایک لڑکے سے عشق اور تعلقات ہونے سے ناراض بھائی نے گولی مارکر قتل کی واردات کو انجام دے دیا اور پھر تھانے پہنچ کرخود کو پولیس کے سپرد کردیا۔ معاملہ میرٹھ کی سردھنا تحصیل کے محلہ اسلام آباد کا ہے۔
    بہن کے علاقے کے ہی ایک لڑکے سے عشق اور تعلقات ہونے سے ناراض بھائی نے گولی مارکر قتل کی واردات کو انجام دے دیا اور پھر تھانے پہنچ کرخود کو پولیس کے سپرد کردیا۔ معاملہ میرٹھ کی سردھنا تحصیل کے محلہ اسلام آباد کا ہے۔


    گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود ثمرین کا اپنے عاشق سے ملنا اور بات کرنا جاری رہا۔ بہن کے اس تعلقات سے ناراض بھائی آرش نے سوتے وقت بہن کو گولی مارکر قتل کر دیا اور خود تھانے میں سرینڈر کر دیا۔ مقتول ثمرین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثمرین کے محلہ کے لڑکے سے عشق کے بعد بدنامی کے سبب گھر والوں نے کئی مرتبہ سمجھانے کی کوشش کی، لیکن ثمرین کا اپنے عاشق سے چھپ چھپ کر ملنے اور بات کرنے کا سلسلہ جاری رہا  ثمرین کے اس لڑکے سے تعلق رکھنا ناگوار گزرتا تھا۔
    گزشتہ رات ثمرین کے بھائی آرش نے سوتے وقت گولی مارکر بہن کو ہلاک کر دیا اور خود تھانے جاکر سرینڈرکردیا۔ پولیس نے شروعاتی جانچ کے بعد معاملہ آنرکلنگ کا مانتے ہوئے اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے قاتل بھائی کو جیل بھیج دیا اور مقتول ثمرین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد آخری رسومات کے لئے لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: