وزارت داخلہ کے انڈر سکریٹری آنند جوشی کو 20 مئی تک سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی: وزارت داخلہ کے انڈرسکریٹری آنند جوشی کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 20 تک مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی حراست میں دیدیا۔

May 17, 2016 12:15 AM IST | Updated on: May 17, 2016 12:15 AM IST
وزارت داخلہ کے انڈر سکریٹری آنند جوشی کو 20 مئی تک سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی: وزارت داخلہ کے انڈرسکریٹری آنند جوشی کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 20 تک مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی حراست میں دیدیا۔ بدعنوانی کے معاملے میں ملزم جوشی کو سی بی آئی نے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کرکے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے پانچ دن کی حراست میں لینے کی اجازت مانگی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

مسٹر جوشی پر الزام ہے کہ انہوں نے مالی فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے کچھ غیر سرکاری تنظیموں کو غیر ممالک سے چندہ منگائے جانے کے ضابطے ایف سی آر کی خلاف ورزی کے معاملے میں من مانے طریقے سے نوٹس بھیجے تھے۔ معاملہ اخباروں میں آنے کے بعد مسٹر جوشی ایک خط چھوڑکر اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔

سی بی آئی نے مسٹر جوشی کے گھر اور دفتر کے ساتھ ہی انکے چار دیگر ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے تھے۔ چھاپے میں 7.5 لاکھ روپئے نقد ، وزارت داخلہ اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کی کچھ فائلیں اور کچھ قابل اعتراض دستاویزات برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد سی بی آئی نے انکے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی اور انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کیاتھا۔ انہیں کل گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...