உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے دبئی میں خریدا اب تک کا سب سے مہنگا بنگلہ، شاہ رخ خان اور ڈیوڈ بیکہم ہوں گے پڑوسی، قیمت اور خاصیت اڑا دے گی آپ کے ہوش

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے دبئی میں خریدا اب تک کا سب سے مہنگا بنگلہ

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے دبئی میں خریدا اب تک کا سب سے مہنگا بنگلہ

    Mukesh Ambani: ریلائنس گروپ نے دبئی میں 80$ ملین میں سمندر کے کنارے بنگلہ خریدا ہے، جو شہر کی اب تک کی سب سے بڑی ریسیڈنشیل پراپرٹی معاہدہ ہے۔ سمندری ساحل کے کنارے واقع یہ بنگلہ مصنوعی جزیرہ نما کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس میں 10 بیڈ روم، ایک نجی اسپا اور اِن ڈور اور آوٹ ڈور پول ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی (Anant Ambani) نے ایک بے حد عالیشان گھر خریدا (Most Expensive Villa) ہے۔ اننت امبانی نے دبئی میں اس گھر کو خریدا ہے۔ اس سودے سے جڑے لوگوں کی مانیں تو یہ دبئی (Dubai) میں اب تک کا سب سے مہنگا گھر ہے۔ سمندر کے کنارے بنے اس عالیشان حویلی کی بناوٹ والے بنگلہ کی قیمت تقریباً 80 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ بے حد عالیشان اور لگژری بنگلہ سمنار کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ اس میں سبھی طرح کی لگژری سہولیات ہیں۔ یہ بنگلہ کسی عالیشان 7 اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بنگلہ کتنا عالیشان ہے اور اس کی کیا خاصیت ہے۔

      سمندری ساحل کے کنارے واقع یہ بنگلہ مصنوعی جزیرہ نما کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس میں 10 بیڈ روم، ایک نجی اسپا اور اِن ڈور اور آوٹ ڈور پول ہے۔ مقامی میڈیا نے اس کی جانکاری دی۔ حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ اس کا خریدار کون ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم، ان کی بیوی وکٹوریا اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اننت امبانی کے نئے پڑوسی ہوں گے۔

      امبانی فیملی نے بیرون ممالک میں بڑھائی اپنی جائیداد

      بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس کے مطابق، اننت امبانی کی 93.3 ارب ڈالر کی جائیداد کے تین وارثین میں سے ایک ہیں۔ مکیش امبانی دنیا کے 11ویں سب سے امیر شخص ہیں، جو اب 65 سال کے ہوچکے ہیں اور دھیرے دھیر اپنے بزنس کی باگ ڈور بچوں کو سونپ رہے ہیں۔ وہیں اس معاہدہ سے جڑے ایک شخص نے کہا، امبانی فیملی بیرون ممالک میں اپنی غیر منقولہ جائیداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ تینوں بھائی بہن دیگر گھروں کے لئے مغربی ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

      گزشتہ سال ریلائنس نے برطانیہ میں اسٹوک پارک لمیٹیڈ کو خریدنے کے لئے 79$ ملین خرچ کئے، جو کہ جارجیائی- یگ کی حویلی ہے اور بڑے بیٹے آکاش امبانی کے لئے خریدی گئی ہے۔ آکاش امبانی کو حال ہی میں ٹیلی کام آپریٹر ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی جڑواں بہن ایشا بھی نیویارک میں ایک گھر کی تلاش کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امبانی فیملی اس بنگلے کو اپنے موافق بنانے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اس پر لاکھوں ڈالر خرچ کرے گی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: