اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جانئے کیا کرتی ہیں مکیش امبانی کی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ، نیویارک سے حاصل کی ہے تعلیم، گجرات سے بھی ہے کنشکن

    Youtube Video

    مکیش اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی ہوئی ہے۔ اننت اور رادھیکا بچپن کے دوست ہیں۔ ریلائنس گروپ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      بزنس مین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی صنعتکار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔ شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا اور اننت کی 'روکا' (منگنی) کی تقریب جمعرات کو راجستھان کے ناتھدوارا کے شری ناتھ جی مندر میں کنبے اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔ خاندان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگنی کے بعد نوجوان جوڑے نے اپنی آنے والی زندگی کے لیے بھگوان شری ناتھ جی کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے مندر میں دن گزارا۔ حالانکہ دونوں کی شادی کس دن ہوگی اس بارے میں معلومات نہیں شیئر کی گئیں۔ اننت اور رادھیکا لمبے عرصے سے دوست ہیں۔ بھرتناٹیم میں تربیت یافتہ، رادھیکا مرچنٹ کا تعلق گجو رات کے کچھ علاقے سے ہے۔

      امبانی فیملی میں ان دنوں ایک پھر جشن کا ماحول ہے ۔ حال ہی میں مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور اب وہیں مکیش اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی ہوئی ہے ۔  اننت اور رادھیکا بچپن کے دوست ہیں۔ ریلائنس گروپ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔

      کون ہے رادھیکا مرچنٹ؟
      رادھیکا بزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔ ویریین مرچنٹ کا تعلق بنیادی طور پر کچھ، گجرات سے ہے۔ وہ اے ڈی ایف فوڈز لمیٹڈ کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ اینکور ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی(Encore Healthcare Private Limited) کے CEO اور وائس چیئرمین بھی ہیں۔

      ویرین کی دو بیٹیاں رادھیکا اور انجلی ہیں۔ جبکہ ویرین مرچنٹ کی اہلیہ شیلا بھی ایک کاروباری خاتون ہیں اور وہ اینکور پرائیویٹ لمیٹڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔ انجلی بھی اسی کمپنی میں بطور ڈائریکٹر کام کرتی ہیں۔ امبانی اور مرچنٹ خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ایک خاص رشتہ شیئر کرتے ہیں۔

      رادھیکا کو ٹریکنگ اور تیراکی کا شوق ہے۔
      رادھیکا مرچنٹ نے نیویارک یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ ہندوستان واپس آگئیں۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد، انہوں نے وائس چیئرمین کے عہدے پر اسپروا جوائن کیا۔ یہ ایک رئیل اسٹیٹ فرم ہے جو فائن ٹیسٹ والے لوگوں کیلئے ہالی ڈے ہوم بناتی ہے۔

      بزنس وومن ہیں اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ، ٹریکنگ اور تیراکی کا رکھتی ہیں شوق


       

       

       رادھیکا مرچنٹ ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہیں

      رادھیکا ایک ٹرینڈ ہندوستانی کلاسیکل ڈانسر ہیں۔ جون 2022 میں، امبانی کنبے نے اپنی ہونے والی بہو، رادھیکا مرچنٹ کے لیے ارنگیترم تقریب کی میزبانی کی تھی۔ بالی ووڈ کے مشہور ستارے وہاں پہنچے تھے۔ تقریب میں رادھیکا کے کلاسیکل ڈانس کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں۔ جس نے بھی ان ویڈیوز میں رادھیکا کا ڈانس دیکھا، اس نے رادھیکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے تھے۔

      رادھیکا نے شری نبھا آرٹس کی بھاونا ٹھاکر سے ڈانس کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ بھاونا ٹھاکر کا ہندوستانی کلاسیکل ڈانس کی دنیا میں اہم رول ہے ۔ وہ چار دہائیوں سے زیادہ وقت سے اس شعبہ سے وابستہ ہیں ۔

      جانئے کس نے سکھایا رادھیکا کو بھرتناٹیم 

      رادھیکا گجرات کی رہنے والی ہیں ۔ بھاونا ٹھاکر نے آٹھ سالوں تک رادھیکا کو بھرتناٹیم سکھایا ہے۔ اسی ڈانس سادھنا کا آخری پڑاو ارنگیترم تھا۔ اس شو کو دیکھنے اور رادھیکا کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑی تعداد میں ناظریں جمع ہوئے تھے ۔ اس موقع پر مرچنٹ اور امبانی فیملی کے سبھی اراکین اور قریبی لوگ موجود تھے ۔ مکیش امبانی اپنی اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ پروگرام میں پہنچے تھے۔

      42 سال کی عمر میں شویتا تیواری بولڈ لک سے سوشل میڈیا پر لگائی آگ، لوگوں نے کئے یہ کمینٹس

       

      کامیاب کاروباری خاتون ہیں رادھیکا مرچنٹ

      اس کے ساتھ وہ ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں۔ وہ اپنے والد کی کمپنی Encore Healthcare Pvt Ltd کی ڈائریکٹر ہیں۔ رادھیکا کو ٹریکنگ اور تیراکی بہت پسند ہے۔ وہ کوفی کی کافی شوقین ہیں۔ رادھیکا اور اننت ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں۔ رادھیکا اور اننت کی ایک ساتھ تصویر 2018 میں وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں دونوں کو میچنگ گرین آؤٹ فٹ میں دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: