اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Anant Ambani-Radhika Merchant Mehendi: انتہائی خاص لہنگے میں رادھیکا مرچنٹ نے نبھائی مہندی کی رسم، دیکھئے تصاویر

    Anant Ambani-Radhika Merchant Mehendi: انتہائی خاص لہنگے میں رادھیکا مرچنٹ نے نبھائی مہندی کی رسم، دیکھئے تصاویر  (Image credit: abujanisandeepkhosla/Instagram)

    Anant Ambani-Radhika Merchant Mehendi: انتہائی خاص لہنگے میں رادھیکا مرچنٹ نے نبھائی مہندی کی رسم، دیکھئے تصاویر (Image credit: abujanisandeepkhosla/Instagram)

    Anant-Radhika Wedding: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ اس عالیشان شادی تقریب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں منگل کو مہندی کی رسم ہوئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ اس عالیشان شادی تقریب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں منگل کو مہندی کی رسم ہوئی ۔ مہندی کی رسم کے دوران رادھیکا مرچنٹ خوبصورت لہنگے میں نظر آرہی تھیں، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر آئی ہیں ۔ انٹرنیٹ یوزرس ان تصویروں کو دیکھ کر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

      مہندی کے موقع پر رادھیکا مرچنٹ نے خوبصورت پنک کلر کا لہنگا پہن رکھا تھا ۔ انٹرنیٹ یوزرس اس آوٹ فٹ کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ ابو جانی ۔ سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائن کیا ہوا لہنگا پہن کر رادھیکا مرچنٹ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ سوشل سائٹ انسٹاگرام پر ٹرینڈ کررہی تصویروں کو دیکھ کر آپ بھی رادھیکا کی خوبصورتی کے قائل ہوجائیں گے ۔



      منگل کی شام کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہندی کی رسم ہوئی ۔ اس تقریب کی تصویروں کو ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے اپنے انسٹاگرام آفیشیل ہینڈل پر جاری کیا ہے ۔ اس میں دونوں ڈیزائنروں نے کہا ہے کہ مہندی تقریب میں رادھیکا مرچنٹ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔

      مہندی کی اس تقریب کیلئے پنک کلر کا یہ ریشمی لہنگا خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا ۔ بتادیں کہ ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ ملک کے مشہور ڈیزائنروں میں سے ہیں ۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی منگنی کی رسم راجستھان کے ناتھ دوار میں ہوئی تھی ۔ ناتھ دوار کے شریناتھ جی مندر میں دونوں کی منگنی ہوئی ۔

      بتادیں کہ امبانی کنبہ کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ بھی کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ان کے والد کا نام ویرین مرچنٹ ہے ۔ وہ انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ہیں ۔ رادھیکا کی ماں کا نام شیلا مرچنٹ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: