ہوم » نیوز » وطن نامہ

تین بچوں کے ساتھ خودکشی کرلینے کی واٹس ایپ پر اطلاع دیتے ہوئے مسلم خاتون لاپتہ

شوہر کی ہراسانی اور توہین سے دلبرداشتہ ہوکر ایک مسلم خاتون اپنے تین معصوم بچوں کے ساتھ واٹس ایپ ویڈیو کے ذریعہ خودکشی کرلینے کی اطلاع دیتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہوگئی

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2018 02:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تین بچوں کے ساتھ خودکشی کرلینے کی واٹس ایپ پر اطلاع دیتے ہوئے مسلم خاتون لاپتہ
علامتی تصویر

شوہر کی ہراسانی اور توہین سے دلبرداشتہ ہوکر ایک مسلم خاتون اپنے تین معصوم بچوں کے ساتھ واٹس ایپ ویڈیو کے ذریعہ خودکشی کرلینے کی اطلاع دیتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے چتور ضلع میں پیش آیا ۔

ضلع چتور کے مدناپلی ٹاون میں اردو اسکول گلی میں رہنے والی 35 سالہ شبانہ کو تین لڑکے ہیں بڑا لڑکا 12 سالہ افروز دل کی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ 8 اور 6 سال کے دو لڑکے عارف اور منیر کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔


شبانہ کا شوہر مصطفی ایک ہوٹل میں باورچی ہے۔ شبانہ کی شکایت ہے کہ اس کا شوہر کا ہر وقت ہراساں کرتا ہے اس نے گزشتہ روز اپنے تین بچوں کے ساتھ خودکشی کرلینے کا ویڈیو مسیج تیار کرتے ہوئے اپنی ماں کو واٹس ایپ کے ذریعہ روانہ کیا اور گھر سے لاپتہ ہوگئی۔شبانہ کا شوہر اور گھر والے اس کی تلاش کررہے ہیں 

First published: Oct 22, 2018 02:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading