آندھرا پردیش میں بغیراجازت داخل نہیں ہوسکے گی سی بی آئی، چندرا بابونائیڈوحکومت کا سخت فیصلہ

حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا گیا ہے کہ اب سے سی بی آئی کے کسی بھی افسرکوآندھرا پردیش میں داخل ہونے سے قبل حکومت سے اجازت لینی ہوگی، اس فیصلے سے ریاستی حکومت اورمرکزی حکومت میں ٹکراو ہونا یقینی ہے۔

Nov 16, 2018 09:27 PM IST | Updated on: Nov 16, 2018 09:39 PM IST
آندھرا پردیش میں بغیراجازت داخل نہیں ہوسکے گی سی بی آئی، چندرا بابونائیڈوحکومت کا سخت فیصلہ

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو: فائل فوٹو

آندھرا پردیش میں سی بی آئی کی ٹیم کوکسی بھی معاملے کی جانچ کے لئے وہاں جانے سے پہلے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ ریاست کی چندرا بابونائیڈوحکومت نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب سے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے کسی بھی افسرکوآندھرا پردیش میں داخل ہونے سے قبل حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔

چندرا بابونائیڈو حکومت کے اس بیان کے بعد آندھرا پردیش اورمرکزی حکومت کے درمیان ٹکراو کا ایک نیا موضوع سامنے آگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں واضح طورپرکہا گیا ہے کہ اب سے سی بی آئی کسی بھی کیس میں اگرکوئی جانچ پڑتال کرنا چاہتی ہے یا پھرسرچ آپریشن چلانا چاہتی ہے تو ان سب کے لئے سی بی آئی کو پہلے حکومت کو بتانا ہوگا۔

Loading...

اس کے ساتھ ہی  تحریری اجازت لینی ہوگی۔ بغیراس کے کسی بھی افسرکوریاست میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس ہفتے جاری نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 1946 کو واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی تشکیل دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ 1946 کے تحت کی گئی تھی۔

ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ سی بی آئی میں مچنے والی اتھل پتھل کے بعد آیا ہے۔ حال ہی میں سی بی آئی کے ڈائریکٹرآلوک ورما اورجانچ ایجنسی میں نمبردو کے عہدے پرراکیش استھانا پررشوت خوری کے الزام لگے ہیں، جس کے بعد دونوں افسران کو غیرمعینہ تعطیل پربھیج دیا گیا اورجانچ پوری ہونے تک ناگیشورراو کو ڈائریکٹرکی ذمہ داری سونپی گئی۔

آندھرا پردیش حکومت کےداخلی  ذرائع کا ماننا ہے کہ سی بی آئی بنام سی بی آئی معاملے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی پرریاستی حکومت کا بھروسہ کم ہوا ہے۔ اس لئے ریاست کی نائیڈو حکومت نے یہ فیصلہ لیا۔

ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سے سی بی آئی اب آندھرا پردیش میں کسی بھی طرح کی کوئی چھاپہ نہیں مارپائے گی۔ سی بی آئی کی جگہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) آندھرا حکومت کے طے کئے گئے دائرے میں رہتے ہوئے متعلقہ معاملوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   مسجد الحرام کی طرز پر امراوتی میں بڑے پیمانہ پر مسجد کی ہوگی تعمیر، چندرا بابو نائیڈو نے دی ہدایت

یہ بھی پڑھیں:  کسی بھی حال میں تین طلاق بل پاس ہونے نہیں دے گی تلگودیشم پارٹی : چندرا بابو نائیڈو

یہ بھی پڑھیں:     چندرا بابو نائیڈو کی بی جے پی کے خلاف " جمہوریت بچاو " مہم ، مہا گٹھ بندھن کیلئے راہل گاندھی سے کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں:   اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ، علاقائی پارٹیاں ہوں گی کنگ میکر : چندرا بابو نائیڈو

Loading...