اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آندھرا پردیش کے نیلور میں حادثہ، ٹی ڈی پی چیف چندرا بابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ، 7 افراد کی اموات

    آندھرا پردیش کے نللور میں حادثہ، ٹی ڈی پی چیف چندرا بابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ، 7 افراد کی اموات

    آندھرا پردیش کے نللور میں حادثہ، ٹی ڈی پی چیف چندرا بابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ، 7 افراد کی اموات

    خبروں کے مطابق یہ حادثہ ریاست میں این چندرابابو نائیڈا کی ریلی کے دوران پیش آیا ۔ حادثہ کے وقت نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی نللور میں روڈ شو کررہی تھی ۔ حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اپنی تقریر بند کردی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Andhra Pradesh | Kandukur
    • Share this:
      نیلور: آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے کندوکور میں بدھ کو ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کے روڈ شو کے دوران مچی بھگدڑ کے درمیان کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ خبروں کے مطابق یہ حادثہ ریاست میں این چندرابابو نائیڈا کی ریلی کے دوران پیش آیا ۔ حادثہ کے وقت نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی نللور میں روڈ شو کررہی تھی ۔ حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اپنی تقریر بند کردی ۔

      ٹی ڈی پی سربراہ ایم چندرا بابو نائیڈو نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے دس لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چھ مہلوکین کی شناخت ڈی رویندر بابو ، کے ینادی، وائی وجیا ، کے راجا ، ایم چنکونڈیا اور پروشوتم کے طور پر ہوئی ہے ۔

      میڈیا رپورٹس کے  مطابق روڈ شو کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور دھکا مکی ہونے لگی، جس سے وہاں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور کئی لوگ نہر میں گرگئے ۔ حادثہ کے فورا نائیڈو نے اپنی تقریر روک دی اور امدادی رقم کا اعلان کیا ۔  نیز انہوں نے اپنی پارٹی کے لیڈروں سے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کیلئے بھی کہا ۔

      یہ بھی پڑھئے: شادی کیلئے کیسی لڑکی چاہئے؟ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بتائی اپنی ایسی پسند


      یہ بھی پڑھئے: اگلے 40 دن ہندوستان کیلئے انتہائی اہم، جنوری میں کورونا کی نئی لہر آنے کا اندیشہ



      بتادیں کہ چندرا بابو نائیڈ 28 سے 30 دسمبر تک نیلور ضلع میں الگ الگ علاقوں کے دورہ پرہیں ۔ اس دوران وہ ضلع کے کندوکور، کوالی اور کووور انتخابی حلقوں میں مختلف پروگرام میں شامل ہوں گے ۔ وہ حال ہی میں کندوکور میں مانڈوسہ طوفان کی وجہ سے متاثر ہوئے کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس دوران وہ الگ الگ علاقوں میں روڈ شو بھی کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: