ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لوڈو میں بار بار جیتنےسے ناراض ہوکر دوست نے دوست کا قتل کردیا، اس طرح پولیس نے حل کیا معاملہ

ممبئی ملاڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں لوڈو کھیلنے کے معاملے میں ہوئے آپسی جھگڑے میں مار پیٹ ہوگئی، جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ جس کے بعد بوریولی کے ایک اسپتال سے مہلوک کی ڈیتھ سر ٹیفکٹ بنوا کر اس کے اہل خانہ کو فطری موت بتاکر آخری رسومات ادا کردی۔

  • Share this:
لوڈو میں بار بار جیتنےسے ناراض ہوکر دوست نے دوست کا قتل کردیا، اس طرح پولیس نے حل کیا معاملہ
لوڈو میں با ر بار جیتنےسے ناراض ہوکر دوست نے دوست کا قتل کردیا

ممبئ: ممبئی ملاڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں لوڈو کھیلنے کے معاملے میں ہوئے آپسی جھگڑے میں مار پیٹ ہوگئی، جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ جس کے بعد بوریولی کے ایک اسپتال سے مہلوک کی ڈیتھ سر ٹیفکٹ بنوا کر اس کے اہل خانہ کو فطری موت بتاکر آخری رسومات ادا کردی۔ مہلوک کی موت کی معلومات گھر والوں کو اس وقت ہوئی جب تعزیت میں آنے والوں میں سے ایک پڑوسی نے مہلوک کی بیوہ کو بتایا کہ یہ موت فطری نہیں ہے، بلکہ ان کی موت مارپیٹ کے سبب ہوئی ہے۔


یہ اطلاع ملنے کے بعد مہلوک کی بیوہ نے ملاڈ پولیس اسٹیشن کے پڑوس میں رہنے والے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے 20 مارچ کو دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ بتایا جاتا یے کہ17 مارچ 2021 کو مہلوک تکا رام نلاوڑے (52) اور اس کا دوست راج پوپٹ عرف جیمی (34) ملاڈ دارو والا کمپاؤنڈ میں موبائل پرلوڈو گیم کھیل رہے تھے، جس میں مہلوک تکا رام بار بار گیم میں جیت رہا تھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر اس کے دوست جیمی نے تکارام کے ساتھ مارپیٹ کی۔


پولیس نے 20 مارچ کو دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک تکا رام سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جبکہ ملزم امیت راج پوپٹ عرف جیمی ایک پرائیویٹ کار کا ڈرائیور ہے۔
پولیس نے 20 مارچ کو دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک تکا رام سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جبکہ ملزم امیت راج پوپٹ عرف جیمی ایک پرائیویٹ کار کا ڈرائیور ہے۔


تکارام کی اتنی پٹائی کردی کہ موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ تکا رام کی موت کے بعد پاس کے لوگ اس کو اسپتال لے کرگئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب ملزم تکا رام کی موت کے بعدبوریولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے ایک ایمبولنس ڈرائیور کی مدد سے 10 ہزار روپئے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کرگھر والوں کو فطری موت بتایا اور ملاڈ کے شمسان بھومی میں آخری رسوم ادا کردی۔ آخری رسومات ادا کرنےکے بعد ملاڈ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوک تکا رام سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جبکہ ملزم امیت راج پوپٹ عرف جیمی ایک پرائیویٹ کار کا ڈرائیور ہے۔ دونوں دارو والاکمپاونڈ میں رہتے ہیں۔ تکا رام اس دن مسلسل لوڈو میں جیت رہا تھا، جبکہ وہ اکثر ہارتا رہتا تھا۔ مسلسل جیت سے ناراض ہوکر 17 مارچ کو رات ساڑھے دس بجے جھگڑا کرکے اس کو قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا یے فی الحال وہ پولیس حراست میں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 06, 2021 03:19 AM IST