ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آندھرا پردیش: برہم عاشق نے سڑک کے بیچوں بیچ لڑکی کا گلاکاٹ دیا، وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دیا سخت کارروائی کا حکم

تفصیلات کے مطابق ضلع کی سری نگر سوندریا کالونی میں 17سالہ لڑکی رہتی تھی۔ قانون کا طالب علم، جس کی شناخت اکھیل کے طورپر کی گئی ہے، اس سے محبت کرتا تھا اور اس کو محبت کے نام پر ہراساں کیا کرتا تھا۔ اکھیل، نے لڑکی کے قریب پہنچ کر اس کا گلا کاٹ دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 01, 2020 02:44 PM IST
  • Share this:
آندھرا پردیش: برہم عاشق نے سڑک کے بیچوں بیچ لڑکی کا گلاکاٹ دیا، وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دیا سخت کارروائی کا حکم
آندھرا پردیش: برہم عاشق نے سڑک کے بیچوں بیچ لڑکی کا گلاکاٹ دیا

حیدرآباد: ایک برہم عاشق نے سڑک کے بیچوں بیچ لڑکی کاگلاکاٹ دیا۔ یہ واردات اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کی سری نگر سوندریا کالونی میں 17سالہ لڑکی رہتی تھی۔ قانون کا طالب علم، جس کی شناخت اکھیل کے طورپر کی گئی ہے، اس سے محبت کرتا تھا اور اس کو محبت کے نام پر ہراساں کیا کرتا تھا۔ اکھیل، نے لڑکی کے قریب پہنچ کر اس کا گلا کاٹ دیا۔ وہ مندر کے قریب دوسرے شخص کے ساتھ بات کر رہی تھی کہ اچانک وہ وہاں پہنچا اور اس کا گلا کاٹ دیا، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔


اس دردناک واقعہ کے بعد لڑکی جس شخص سے بات کر رہی تھی، وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس کی شناخت رامو کے طور پرکی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی، جس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نوجوان کی جانب سے سرعام سڑک پر لڑکی کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نوجوان کی جانب سے سرعام سڑک پر لڑکی کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔


وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کا شدید ردعمل

اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نوجوان کی جانب سے سرعام سڑک پر لڑکی کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کے اعادہ سے روکے۔وزیراعلی نے مقتولہ کے خاندان کے لئے دس لاکھ روپئے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ خواتین کی سلامتی کے بارے میں چوکس رہیں۔انہوں نے ساتھ ہی دیشا ایکٹ ڈاون لوڈ کرنے کی بھی طالبات سے خواہش کی۔اس واردات کے علم ہونے پر وزیراعلی نے اس کی تفصیلات طلب کی۔انہوں نے وزیر سُچیریتا اور دیشا اسپیشل آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ متقولہ کے خاندان سے ملاقات کرے۔ریاستی حکومت نے لڑکیوں اور خواتین کے خلاف جرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 01, 2020 01:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading