ہندوستانی Missile گرتے ہی پاکستان میں مچ گیا تھا ہنگامہ، اٹھانے والا تھا یہ بڑا قدم!
ہندوستانی پارلیمنٹ میں بدھ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defense Minister Rajnath Singh) نے نو مارچ کو انجانے میں ہوئی میزائل حادثہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ روٹین رکھ رکھاو کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے فائر ہوگئی تھی ۔ اس سلسلہ میں جانچ جاری ہے ۔
ہندوستانی پارلیمنٹ میں بدھ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defense Minister Rajnath Singh) نے نو مارچ کو انجانے میں ہوئی میزائل حادثہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ روٹین رکھ رکھاو کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے فائر ہوگئی تھی ۔ اس سلسلہ میں جانچ جاری ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی پارلیمنٹ میں بدھ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Defense Minister Rajnath Singh) نے نو مارچ کو انجانے میں ہوئی میزائل حادثہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ روٹین رکھ رکھاو کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے فائر ہوگئی تھی ۔ اس سلسلہ میں جانچ جاری ہے ۔ اس بیان کے بعد جمعرات کو امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ میزائل گرنے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان (Pakistan) نے ہندوستان پر جوابی حملہ کرنے کی تیاری کرلی تھی ۔ حالانکہ اس نے حملہ نہیں کیا ، لیکن میزائل داغنے کی پوری تیاری کرلی تھی ۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے کی تیاری کرنے کے بعد حملہ نہیں کیا ۔ کچھ پاکستانی افسران کو شروعاتی اندازہ سے پتہ چل گیا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہوگئی ہے اور غلطی کی وجہ سے میزائل چل گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ نے دہلی میں تقریبا 200 کلومیٹر دور ہریانہ کے امبالہ سے براہموس متوسط دوری کی کروز میزائل داغی تھی ، جو پاکستان کے میاں چننو علاقہ میں جاگری تھی ۔ اس میزائل نے کچھ رہائشی املاک کو نقصان پہنچایا ، لیکن کسی کی جان تلف نہیں ہوئی تھی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کو مطلع کرنے کیلئے دونوں فریقوں کے سینئر فوجی کمانڈروں کے درمیان براہ راست ہاٹ لائن کا استعمال نہیں کیا ، اس کی بجائے فضائیہ کے افسران نے فورا میزائل سسٹم کو بند کردیا تاکہ اس سے کوئی اور میزائل فائر نہ ہوجائے ۔ وزیر دفاع کے بیان کے بعد ہندوستانی فضائیہ اور وزارت دفاع نے الگ الگ اس پر بیان نہیں دیا ہے ۔
اس معاملہ میں امریکہ نے بھی ہندوستانی کی حمایت کی اور کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ میزائل فائرنگ ایک غلطی کے علاوہ کچھ اور ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو کہا تھا کہ ہمار پاس کوئی اشارہ نہیں ہے کیونکہ آپ نے ہمارے ہندوستانی شراکت داروں سے بھی سنا ہے کہ یہ ایک حادثہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا ۔
خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے تاریخی نچلی سطح پر ہیں ۔ جب جموں و کشمیر کےپلوامہ میں ایک خودکش حملے میں فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے ، ہندوستان نے پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی حملے کرکے جواب دیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔