مافیا مختار انصاری کے بھائی اور افضال انصاری کو چار سال کی سزا، جائے گی پارلیمنٹ کی رکنیت

افضال انصاری غازی پور لوک سبھا سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ عدالت کی سزا کے بعد اب ان کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

افضال انصاری غازی پور لوک سبھا سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ عدالت کی سزا کے بعد اب ان کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

افضال انصاری غازی پور لوک سبھا سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ عدالت کی سزا کے بعد اب ان کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    غازی پور: اترپردیش کے غازی پور ضلع کے ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے گینگسٹر سے لیڈر بنے سابق ممبر اسمبلی مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو گینگسٹر معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے چار سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے افضال انصاری پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ بتادیں کہ افضال انصاری غازی پور لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ عدالت کی سزا کے بعد اب ان کی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے ۔

    اس معاملہ میں یکم اپریل کو دونوں فریقوں کی طرف سے بحث اور گواہی پوری ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔ پہلے اس کیس میں 15 اپریل کوہی فیصلہ آنا تھا، لیکن جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے 29 اپریل کی تاریخ دی گئی تھی ۔ اس سے پہلے ایک دیگر کیس میں مختار انصاری کو دس سال کی سزا ہوچکی ہے ۔ مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے 14 سال پرانے ایک معاملہ میں 10 سال کی جیل اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

    مافیا مختار انصاری کو 10 سال کی سزا، بھائی افضال انصاری پر بھی بڑا فیصلہ



    استغاثہ نے کہا کہ غازی پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج (I) نے 14 سال پرانے گینگسٹر ایکٹ کیس میں مختار انصاری کو 10 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    گلوان کے شہید دیپک سنگھ کی بیوی ریکھا کا خواب ہوا پورا، ہندوستانی فوج میں ہوئیں شامل

    مودی سرنیم کیس: راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت، ہائی کورٹ نے کہا، عدالت نے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن فالو کی

    ایک وکیل نے بتایا کہ 22 نومبر 2007 کو غازی پور ضلع کے محمد آباد کوتوالی میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں گینگسٹر چارٹ میں ایم پی ایز افضل انصاری اور مختار انصاری شامل تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: