اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ سے 12 گھنٹے تک چلی پوچھ گچھ، ای ڈی نے انل دیشمکھ کو نصف شب کیا گرفتار

    Anil Deshmukh Arrested: Anil Deshmukh Arrested: انل دیشمکھ کی گرفتاری مبینہ طور پر وصولی ریکٹ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے (Money Laundering Probe) میں ہوئی ہے۔ انل دیشمکھ کے وکیل اندرپال سنگھ نے کہا کہ ہم نے جانچ میں پوری طرح تعاون کیا ہے اور یہ معاملہ 4.5 کروڑ کا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ جب انل دیشمکھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گاا تو وہ ریمانڈ کی مخالفت کریں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے پیر کو دیر شب مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ  (Former Maharashtra Home Minister Anil Deshmukh) مسلسل 12 گھنٹے تک چلی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاری مبینہ وصولی ریکٹ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے (Money Laundering Probe) میں ہوئی ہے۔ وہیں انل دیشمکھ کے وکیل اندر پال سنگھ نے کہا کہ ہم نے جانچ میں پوری طرح تعاون کیا ہے اور یہ معاملہ 4.5 کروڑ روپئے کا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ جب انل دیشمکھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، تو وہ ریمانڈ کی مخالفت کریں گے۔

      اس سے پہلے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پیر کے روز دوپہر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچے۔ اس کے بعد سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی پوچھ گچھ پیر کی دیر شب تک چلتی رہی۔ انل دیشمکھ اپنے وکیل کے ساتھ پیر کی صبح تقریباً 11 بجکر 40 منٹ پر جنوب ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ علاقے میں مبینہ ایجنسی کے دفتر میں آئے۔

      افسران نے بتایا کہ مرکزی جانچ ایجنسی مہاراشٹر پولیس اسٹیبلشمنٹ میں 100 کروڑ روپئے کی مبینہ رشوت خوری اور وصولی معاملے میں کی جارہی مجرمانہ جانچ کے متعلق رقم وصولی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے 71 سالہ لیڈر کے بیان درج کر رہی ہے۔ وصولی کے الزامات کے سبب انل دیشمکھ کو اپریل میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ستیہ ورت کمار کچھ دیگر افسران کے ساتھ رات 9 بجے ایجنسی کے دفتر میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیئے۔

      اس سے قبل ای ڈی کے ذریعہ پانچ بار سمن جاری کئے جانے کے باوجود انل دیشمکھ پیش نہیں ہوئے تھے، لیکن بامبے ہائی کورٹ کے گزشتہ ہفتے ان سمن کو منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد وہ ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: