وسیم انصاری
ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے انجمن اسلام کی جائیداد کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور کہا کہ انجمن اسلام کی پر اپرٹی پر نا جائز قبضہ کرکے رکھا گیا ہے۔ یہ زمین انجمن اسلام کو کرایہ پر ملی ہوئی ہے، اس کی رپورٹ کلکٹر کو مقامی پولیس تھانے کو دینی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے کلکٹر پر رپورٹ نہ دینے کے لئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن اسلام ایجو کیشن کا ایک بڑا ہب ہے، جہاں اقلیتوں کے سوا لاکھ بچے پڑھتے ہیں۔

ابو عاصم اعظمی نے انجمن اسلام کی جائیداد کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور کہا کہ انجمن اسلام کی پر اپرٹی پر نا جائز قبضہ کرکے رکھا گیا ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ کلکٹر سے اس رپورٹ مانگی جائے۔ کلکٹر پر دباو ڈالنا نا انصافی ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے حکومت سے سوال کیا کہ آخر کلکٹر کی جانب سے اس پر رپورٹ کب پیش کی جائے گی۔ ساوتھ ممبئی کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ چھوٹا سونا پور قبرستان اور عید گاہ کی جگہ ہے۔ یہاں ہرقبرستان ہی رہنا چاہئے۔ امین پٹیل نے کہا کہ اس معاملےکی کلکٹرسے ضرور رپورٹ مانگی جائے۔ امین پٹیل نے یہ بھی کہا کہ غلط معلومات ایوان میں نہ دی جائے۔ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ جلد ہی اس کی رپورٹ منگوائی جائے گی۔

اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ جلد ہی اس کی رپورٹ منگوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے اس سے پہلے چھوٹا سونا پور مسجد اور میدان کو لے کریہ انکشاف کیا تھا کہ یہ میدان جو انجمن اسلام کی ملکیت ہے اس پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، جس کے بعد معاملے کی تفتیش مقامی پولیس تھانہ کے ذریعہ کی جارہی ہے، لیکن کلکٹر کی رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔