ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Facebook تنازعہ: فیس بک انڈیا کی پبلک پالیسی کی ہیڈ آنکھی داس نے کمپنی چھوڑی

فیس بک انڈیا (Facbook India) کی پبلک پالیسی ہیڈ آنکھی (Ankhi Das) داس نے کمپنی چھوڑ دی ہے۔ فیس بک (Facebook) کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

  • Share this:
Facebook تنازعہ: فیس بک انڈیا کی پبلک پالیسی کی ہیڈ آنکھی داس نے کمپنی چھوڑی
Facebook تنازعہ: فیس بک انڈیا کی پبلک پالیسی کی ہیڈ آنکھی داس نے کمپنی چھوڑی

نئی دہلی: فیس بک انڈیا (Facbook India) کی پبلک پالیسی ہیڈ آنکھی (Ankhi Das) داس نے کمپنی چھوڑ دی ہے۔ فیس بک (Facebook) کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آنکھی داس نے پبلک سروس میں آگے بڑھنے کے لئے کمپنی چھوڑ دی ہے۔ آنکھی داس حال ہی میں ڈاٹا سیکورٹی بل 2019 (Data Security Bill 2019) کو لے کر بنائی گئی پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ اس جوائنٹ کمیٹی کی صدارت رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کر رہی ہیں؛ ہندوستان کے ساتھ جنوب اور وسط ایشیا کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر تھیں۔ آنکھی داس کا یہ استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے، جب کچھ ہی دن پہلے فیس بک پر اپنے سب سے بڑے بازار، ہندوستان میں سیاسی اشیا کو لے کر سوال اٹھے تھے۔


فیس بک انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن نے ای میل کے ذریعہ جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ آنکھی داس نے ’پبلک سروس میں اپنی دلچسپی کو آگے بڑھانے کے لئے آنکھی داس نے فیس بک میں اپنے رول سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کے سب سے ابتدائی ملازم میں سے ایک آنکھی داس نے گزشتہ 9 سالوں میں کمپنی اور اس کی خدمات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا’۔


 


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 27, 2020 07:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading