உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Violence: کیجریوال حکومت نے دہلی فساد میں قتل ہوئے انکت شرما کے بھائی انکور شرما کو دی نوکری

    کجریوال حکومت نے دہلی فسادات میں جان گنوانے والے آئی بی کے سابق ملازم انکت شرما کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اپنا وعدہ آج پورا کیا۔

    کجریوال حکومت نے دہلی فسادات میں جان گنوانے والے آئی بی کے سابق ملازم انکت شرما کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اپنا وعدہ آج پورا کیا۔

    کجریوال حکومت نے دہلی فسادات میں جان گنوانے والے آئی بی کے سابق ملازم انکت شرما کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اپنا وعدہ آج پورا کیا۔

    • Share this:
    نئی دہلی: کجریوال حکومت نے دہلی فسادات میں جان گنوانے والے آئی بی کے سابق ملازم انکت شرما کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اپنا وعدہ آج پورا کیا۔ کیجریوال حکومت نے انکت شرما کے بھائی انکور شرما کو محکمہ تعلیم میں جونیئر اسسٹنٹ کے عہدے پر نوکری دی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج انکور شرما کو تقرری کا لیٹر سونپا۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا بھی موجود تھے۔ انکور شرما کو سرکاری ملازمت پر مبارکباد دیتے ہوئے،وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی اور ان سے جلد از جلد ڈیوٹی جوائن کرنے کو کہا۔ اس دوران انکور شرما کی ماں اور بہن بھی موجود تھیں۔ انکور شرما کی والدہ اس وقت جذباتی ہو گئیں جب وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے بیٹے کو سرکاری ملازمت کے لیے تقرری کا لیٹر سونپا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر کے خلاف عام آدمی پارٹی نے کھولا محاذ، کہی یہ بڑی بات


    وزیر اعلی کے دفتر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ دہلی تشدد میں جان گنوانے والے آئی بی ملازم انکت شرما کے بھائی انکور شرما کو آج عزت مآب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سرکاری ملازمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ انہیں دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی دوران تقرری کا لیٹر حوالے کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ انسانوں کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی لیکن یہ سرکاری نوکری اور ایک کروڑ کی امداد سے خاندان کو تقویت ملے گی۔ آئندہ بھی خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا، "آج وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں تشدد میں جان گنوانے والے آئی بی ملازم انکت شرما کے بھائی انکور شرما جی کو سرکاری ملازمت کا سرٹیفکیٹ سونپا۔ انکور شرما کو دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ دہلی فسادات میں جان کی بازی ہارنے والے آئی بی کے سابق ملازم انکیت شرما کے بھائی انکور شرما نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ آج وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا بھی موجود تھے۔

     

    یہ بھی پڑھئے :  این سی آر کو ملے گی جام سے نجات، 15دنوں میں شروع ہو جائے گا آشرم انڈر پاس


    تقرری کا لیٹر ملنے کے بعد انکور شرما نے کیجریوال حکومت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ میرا بھائی انکت شرما 2020 میں دہلی فسادات میں شہید ہو گیا تھا۔ اس کے بعد کیجریوال حکومت نے ہمارے خاندان کی ہر ممکن مدد کی۔ کیجریوال حکومت ہر لمحہ ہمارے ساتھ رہی ہے اور ایک کروڑ روپے کی مالی مدد بھی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم میں ایک سرکاری نوکری دی ہے۔ اس کے لیے ہم ہمیشہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ  منیش سسودیا جی کے مقروض رہیں گے۔

    خیال رہے کہ دہلی فسادات میں جان گنوانے والے آئی بی ملازم انکت شرما کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کے ساتھ ساتھ کیجریوال حکومت نے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ مارچ 2021 میں دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ  اروند کیجریوال کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی تھی، جس میں انکت شرما کے بھائی انکور شرما کو میرٹ کے مطابق دہلی حکومت میں نوکری دینے کی تجویز دی گئی تھی۔  اس تجویز کو کجریوال کی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ جس کے بعد یہ تجویز ایل جی کو بھیجی گئی۔ ایل جی سے منظوری ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ  اروند کیجریوال نے آج انکور شرما کو سرکاری ملازمت کا تقرری لیٹر سونپا۔

    قابل ذکر ہے کہ دہلی فسادات 2020 میں بہت زیادہ جان و مال کا نقصان ہوا تھا۔ اس ہنگامے میں آئی بی کے ملازم انکت شرما کی بھی جان چلی گئی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے خاندان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ پچھلے سال وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے انکت شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور ایک کروڑ روپے کی امداد کی رقم دی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ  اروند کیجریوال نے خاندان کے ایک فرد کو دہلی حکومت میں نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: