உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انکتا بھنڈاری قتل سانحہ: اہم ملزم کے ریزارٹ میں مشتعل ہجوم نے لگائی آگ، والد-بھائی بی جے پی سے معطل

    انکتا بھنڈاری قتل سانحہ: اہم ملزم کے ریزارٹ میں مشتعل ہجوم نے لگائی آگ

    انکتا بھنڈاری قتل سانحہ: اہم ملزم کے ریزارٹ میں مشتعل ہجوم نے لگائی آگ

    انکتا بھنڈاری قتل سانحہ کے اہم ملزم پلکت آریہ کے ریزارٹ میں مشتعل بھیڑ نے آگ لگا دی۔ دوسری جانب، بی جے پی نے سابق ریاستی وزیر ونود آریہ اور ان کے بیٹے انکت آریہ کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttarakhand (Uttaranchal), India
    • Share this:
      دہرہ دون: انکتا بھنڈاری قتل سانحہ کے اہم ملزم پلکت آریہ کے ریزارٹ میں مشتعل بھیڑ نے آگ لگا دی۔ دوسری جانب، بی جے پی نے سابق ریاستی وزیر ونود آریہ اور ان کے بیٹے انکت آریہ کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ انکت آریہ کو اتراکھنڈ حکومت نے انہیں اتراکھنڈ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن (Uttarakhand Other Backward Classes Commission) کے نائب چیئرمین کے عہدے سے بھی آزاد کردیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ونود آریہ انکتا قتل سانحہ کے اہم ملزم پلکت کے والد ہیں، جبکہ انکت اس کے بڑے بھائی ہیں۔ اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ پولیس اس معاملے کو فاسٹ ٹریک عدالت میں لے جانے کی کوشش کرے گی۔ مجرمین کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

      وہیں، کانگریس نے دہرہ دون میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس کارکنان نے چندراچاریہ چوک پر جمع ہوکر نعرے بازی کی اور خواتین تحفظ میں ناکام رہنے کا الزام لگاکر حکومت پتلا نذر آتش کیا۔ انکتا قتل معاملے سے متعلق ریاست کے الگ الگ شہروں میں لوگوں میں ناراضگی ہے۔ رشی کیش میں بھیڑ نے یمکیشور رکن اسمبلی رینو بشٹ کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ عوام کے احتجاجی مظاہرہ کے بعد یمکیشور رکن اسمبلی شہر سے نکل گئیں۔ رشی کیش ایمس میں انکتا بھنڈاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا، جسے آج صبح ہی نہر سے برآمد کیا گیا۔

      وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثہ کو مایوس کن اور گھناونا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دلائی جائے گی۔
      وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثہ کو مایوس کن اور گھناونا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دلائی جائے گی۔


      واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کے یمکیشور علاقے کے ایک ریزارٹ سے پانچ دن پہلے مشتبہ حالات میں 19 سال کی لڑکی انکتا بھنڈاری لاپتہ ہوگئی تھی۔ مبینہ طور پر قتل کرکے اس کی لاش چیلا نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی تھی۔ پوڑی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیکھر چندر سیال نے بتایا کہ رشی کیش-چیلا موٹر شاہراہ پر گنگا بھوگپور علاقے میں واقع ریزارٹ میں ریسپنسٹ کے طور پر کام کرنے والی انکتا کی گمشدگی سے متعلق اس کے والدین نے 19 ستمبر کو ریونیو پولیس چوکی ادے پور تلّا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو اسے لکشمن جھولا پولیس تھانے کو سونپاگیا، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر تینوں ملزمین کو گرفتارکرلیا۔


       ملزم کو دلائیں گے سخت سزا: وزیراعلیٰ دھامی
      اس حادثہ کو مایوس کن اور گھناونا بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھونی نے گزشتہ روز ہی اعلان کیا تھا کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دلائی جائے گی۔ حادثہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی نے کہا، ’یہ مایوس کن اورگھناونا حادثہ ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ ایسا گھناونا جرم کرنے والوں پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ متاثرہ کو انصاف دلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: