انکیتا کے افراد خاندان نے حکومت کے طریقہ کار پر اٹھائے سوال، دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا کیا مطالبہ
انکیتا کے افراد خاندان نے حکومت کے طریقہ کار پر اٹھائے سوال، دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا کیا مطالبہ
Ankita Murder Case: جے سی بی نے پہلا کمرہ وہ توڑا، جس میں انکیتا رہتی تھی۔ اب پورا کمرا کھلا پڑا ہے، سارا سامان زمین پر بکھرا ہے اور کمرہ ملبے سے بھرا پڑا ہے۔ ایسے میں اب پولیس کے لئے موقع سے ثبوت جمع کرنا آسان نہیں ہے۔
Ankita Murder Case: انکیتا بھنڈاری کے افراد خاندان نے حکومت کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا اندیشہ ہے کہ پرائمری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے انکیتا کے بھائی نے حکومت سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی مانگ کی ےہ۔ وہیں، انکیتا کے والد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جلد بازی میں ریزاٹ میں انکیتا کا کمرا توڑ دیا۔ اس میں ثبوت ہوسکتے تھے۔ اب جب پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ آئے گی تب ہی انکیتا کی آخری رسومات کی جائے گی۔ وہیں، انتظامیہ کی ٹیم آخری رسومات کے لئے افراد خاندان کو منانے میں جٹی ہوئی ہے۔
جے سی بی چلا کر واہ واہی لوٹنے کے چکر میں مٹائے ثبوت! وننترا ریزاٹ میں جے سی بی چلا کر آگے کے کمرے کو توڑ دیا گیا۔ اسی کمرے میں انکیتا رہتی تھی۔ جانچ کے ئے پولیس نے اس کمرے کو سیل کیا تھا، لیکن واہ واہی لوٹنے کے چکر میں کمرے کو توڑ کر سارے ثبوت مٹا دئیے گئے۔
جمعہ رات کو وننترا ریزاٹ پر جے سی بی چلادیا گیا۔ ابھی پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ ایسے میں ریزاٹ اور انکیتا کے کمرے سے پولیس نے فورنسک نمونے جمع کر کرکے سیل کردیا تھا۔ متوفی اور مجرم جس مقام پر آخری مرتبہ دکھائی دیے، وہاں فورنسک اور مٹیریل ثبوت ملنے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔
یہی وجہ تھی کہ انتظامیہ نے ریزاٹ کو سیل کرنے کے احکامات دئیے تھے، لیکن ریزاٹ کو جے سی بی سے توڑ دیا گیا۔ جے سی بی نے پہلا کمرہ وہ توڑا، جس میں انکیتا رہتی تھی۔ اب پورا کمرا کھلا پڑا ہے، سارا سامان زمین پر بکھرا ہے اور کمرہ ملبے سے بھرا پڑا ہے۔ ایسے میں اب پولیس کے لئے موقع سے ثبوت جمع کرنا آسان نہیں ہے۔ ایسے میں اصول کے مطابق ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا ایک جرم ہے۔ حالانکہ انتظامیہ معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اے ایس پی شیکھر سویال نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانچ کے بعد ملزم کے خلاف اصول کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔