உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Liquor Policy 2022: انا ہزارے نے Arvind Kejriwal کو لکھا خط، کہا- آپ بھی اقتدار کے نشے میں ڈوب گئے

    انا ہزارے نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو لکھا خط

    انا ہزارے نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو لکھا خط

    دہلی میں شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے الزامات کا سامنا کر رہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انا ہزارے نے خط لکھا ہے۔ انا ہزارے نے اس خط میں اروند کیجریوال کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ بھی اقتدار کے نشے میں ڈوب گئے ہو۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی میں شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے الزامات کا سامنا کر رہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انا ہزارے نے خط لکھا ہے۔ انا ہزارے نے اس خط میں اروند کیجریوال کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ بھی اقتدار کے نشے میں ڈوب گئے ہو۔
      انا ہزارے نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ آپ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے متعلق جو خبریں آرہی ہیں، انہیں پڑھ کر افسوس ہوتا ہے۔ انا ہزارے نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے ’گاوں کی طرف چلو‘ کے نظریے سے متاثر ہوکر میں نے اپنی زندگی گاوں، سماج اور ملک کے لئے وقف کیا ہے۔ گزشتہ 47 سالوں سے گاوں کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہوں اور بدعنوانی کی مخالفت میں احتجاج کر رہا ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سونیا گاندھی کے بے حد قریبی رہے غلام نبی آزاد کے Congress چھوڑنے کے فیصلے پر ایک نئی بحث کا آغاز


      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان-پاکستان سرحد پر جھاڑیوں میں روتی ہوئی ملی 4 دن کی بچی، جسم پر سینکڑوں چینٹیاں


      وہیں سماجی کارکن انا ہزارے نے اروند کیجریوال کو پرانے دن یاد دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ اور منیش سسودیا کئی بار ہمارے گاوں رالیگن سدھی آچکے ہیں۔ گاوں والوں کے لئے کیا ہوا کام آپ نے دیکھا ہے۔ گزشتہ 35 سالوں سے گاوں میں بیڑی، سگریٹ، شراب فروخت کے لئے نہیں ہے۔ یہ دیکھ کر آپ متاثر ہوئے تھے۔ آپ نے اس بات کی تعریف بھی کی تھی۔

      انا ہزارے نے اروند کیجریوال کو لکھے خط میں مزید لکھا، ’سیاست میں آنے سے پہلے آپ نے ’سوراج‘ نام سے ایک کتاب لکھی تھی۔ اس کتاب کا پیش لفظ آپ نے مجھ سے لکھوایا تھا۔ اس کتاب میں آپ نے گرام سبھا، شراب پالیسی کے بارے میں بڑی بڑی باتیں لکھی تھیں۔ کتاب میں آپ نے جو لکھا ہے، وہ آپ کو یاد دلانے کے لئے یہ خط لکھ رہا ہوں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: