உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر کا اعلان، پنجاب اور ہریانہ میں کل سے خریف فصلوں کی ہوگی خریداری

    کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر کا اعلان، پنجاب اور ہریانہ میں کل سے خریف فصلوں کی ہوگی خریداری۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر کا اعلان، پنجاب اور ہریانہ میں کل سے خریف فصلوں کی ہوگی خریداری۔ تصویر : اے این آئی ۔

    دراصل ہریانہ میں دھان کی خریداری بند کرنے پر کسانوں کو غصہ پھوٹ پڑا تھا اور اسی وجہ سے جیند ، بھیوانی ، کرنال ور پانی پت سمیت کئی مقامات پر کسان آج سڑکوں پر نکلے تھے ۔ اس دوران کسانوں نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے کرنال میں واقع گھر کا گھیراو کیا کیا تھا ۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ : ہریانہ میں دھان کی خریداری میں ہورہی تاخیر اور کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر اشونی چوبے نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ اتوار یعنی کل سے ہریانہ اور پنجاب میں دھان کی خریداری شروع ہوجائے گی ۔ وزیر اعظم منوہر لال کھٹر نے کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اب فکر کرنے کی بات نہیں ہے ۔ ہریانہ میں اتوار سے ہی دھان کی خریداری شروع ہوجائے گی ۔ خاص بات یہ ہے کہ ہریانہ کی سبھی منڈیوں میں کل سے دھان کی خریداری ہوگی ۔ جانکاری کے مطابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے ملاقات کے بعد اشونی چوبے نے دھان کی خریداری کا یہ اعلان کیا ہے ۔

      دراصل ہریانہ میں دھان کی خریداری بند کرنے پر کسانوں کو غصہ پھوٹ پڑا تھا اور اسی وجہ سے جیند ، بھیوانی ، کرنال ور پانی پت سمیت کئی مقامات پر کسان آج سڑکوں پر نکلے تھے ۔ اس دوران کسانوں نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے کرنال میں واقع گھر کا گھیراو کیا کیا تھا ۔


      ساتھ ہی کسانوں نے بھیوانی میں وزیر زراعت جے پی دلال کی رہائش گاہ پر جم کر ہنگامہ کیا تھا جبکہ جائے واقع پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ کسانوں نے وزیر کی غیر موجودگی میں پی اے کو مطالباتی خط سونپا اور ہریانہ سرکار پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ۔

      اس وقت یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کسانوں کی مخالفت کے پیش نظر ریاستی حکومت دھان کی خریداری جلد کرنے کے معاملہ پر سنجیدہ ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور وزیر زراعت جے پی دلال دہلی جائیں گے اور اشونی چوبے سے ملاقات کی جائے گی ۔

      دھان کی خریداری نہ کرنے پر پنچکولہ میں کسان احتجاج کر رہے ہیں ۔ پنچکولہ میں کسانوں کا ممبر اسمبلی  گیان چند گپتا کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کا پروگرام تھا ۔ اس دوران پولیس نے چنڈی مندر ٹول پلازہ سے گھیراؤ کیلئے نکلنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ۔ کچھ کسان بی جے پی دفتر کے باہر بھی پہنچ گئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: