اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندو مہا سبھا کا اعلان، ایودھیا کے بعد اب متھرا کاشی کی باری

    ہندو مہا سبھا کا اعلان، ایودھیا کے بعد اب متھرا کاشی کی باری

    ہندو مہا سبھا کا اعلان، ایودھیا کے بعد اب متھرا کاشی کی باری

    ہندو مہا سبھا کے قومی صدر چندر پرکاش کوشک کے مطابق رام مندر تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہموار ہوئی راہ کے بعد مسجد انہدام معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہندو راشٹر کا خواب اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

    • Share this:
    الہ آباد: بابری مسجد جنم بھومی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بابری مسجد انہدام معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کو ہندوؤں کے حق میں آ رہے فیصلوں کی نظیر کے طور پر پیش کرتے ہوئے ہندو مہا سبھا نے اب متھرا اور کاشی کے لئے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ذمہ داران نے سی بی آئی کورٹ کے فیصلے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے ہندو راشٹر کی تعمیر میں ایک نظیر کے طور پر پیش کیا ہے۔

    ہندو مہا سبھا کے قومی صدر چندر پرکاش کوشک کے مطابق رام مندر تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہموار ہوئی راہ کے بعد مسجد انہدام معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہندو راشٹر کا خواب اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ رام مندر تعمیر کے کام کی شروعات کے ساتھ ہی اب متھرا اور کاشی کے لئے بھی کوششیں تیز کی جائیں گی۔ چندر پرکاش کوشش کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی جی ڈی پی سے کوئی سروکار نہیں نہ ہی ہم اس پر بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں مندر تعمیر اور ہندو راشٹر نرمان کی کوششوں سے سروکار ہے اور ہمیں اس سلسلے میں ہی آگے کوششیں انجام دینی ہے۔

    ہندو مہا سبھا کے قومی صدر چندر پرکاش کوشک کے مطابق رام مندر تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہموار ہوئی راہ کے بعد مسجد انہدام معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہندو راشٹر کا خواب اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔
    ہندو مہا سبھا کے قومی صدر چندر پرکاش کوشک کے مطابق رام مندر تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہموار ہوئی راہ کے بعد مسجد انہدام معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہندو راشٹر کا خواب اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

    وہیں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما مانتے ہیں کہ سی بی آئی اسپیشل کورٹ کے فیصلے کا استقبال کیا جانا چاہئے، لیکن اگر یہ فیصلہ ملزمین کے خلاف آیا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا۔ اشوک شرما کے مطابق مسجد انہدام معاملے میں اگر یہ ملزمین قصوروار قرار دیئے جاتے اور ان کو سزا دی جاتی تو رام مندر کے لئے مسجد کو منہدم کرنے کی تحریک میں ان افراد کی کوششوں پر مہر لگ جاتی اور یہ ہندؤں کے ہیرو کہلاتے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: