اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سول سروسز کوچنگ کے لئے شیڈول کا اعلان، یہاں جانئے فارم جمع کرنے اور انٹرنس ٹیسٹ کی تفصیل

    آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 23-2022 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، ممبئی، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بنگلورو اورمالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

    • Share this:
    نئی دہلی: آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 23-2022 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پرلمنری کم مینس) امتحانات سال 23-2022 کی مفت کوچنگ اور (ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) تیاری کے لئے اقلیتوں، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جون 2022 ہے۔

    یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، ممبئی، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بنگلورو اورمالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔
    جامعہ ملیہ انتظامیہ کی جانب سے اس امتحان کا انعقاد دو جولائی کو کیا جائے گا۔

    آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 23-2022 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
    آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 23-2022 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

    غور طلب ہے کہ جامعہ کی جانب سے شروع کی گئی سول سروسزکی کوچنگ کافی کامیاب رہی ہے اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کو اس سے کافی شہرت ملی ہے۔ جب سے آرسی اے کا قیام عمل میں آیا ہے، اس وقت سے 245 سول سرونٹس سے زیادہ اور دیگر مرکزی و صوبائی سروسز میں 376 امیدواروں کو ملازمت ملی ہے جن میں کل ہند رینک والے امیدوار جیسے کہ جنید احمد (اے آئی آر۔تین) اور فیض عقیل احمد (اے آئی آر سترہ) بھی شامل ہیں۔
    آر سی اے سماجی و معاشی طورپر کمزور طلبا کو 24 گھنٹے کتب خانہ کی سہولت کے ساتھ کوچنگ اور تربیت فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لئے مثبت اور صحت مند ماحول بھی مہیا کرتی ہے۔ اہلیت، ٹسٹ مراکز اوردیگرتفصیلات درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہیں: http://www.jmi.ac.in http://jmicoe.in  اس سے طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: