உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلورو میں روحانی اجتماع کا انعقاد:اسلام کے پیام محبت،انسانیت اور روحانیت پرڈالی گئی روشنی

    بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں پچھلے چند سال سے ماہ رمضان کے دوران منعقد ہورہاہے روحانی اجتماع

    بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں پچھلے چند سال سے ماہ رمضان کے دوران منعقد ہورہاہے روحانی اجتماع

    بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں پچھلے چند سال سے ماہ رمضان کے دوران منعقد ہورہاہے روحانی اجتماع

    • Share this:
      ماہ رمضان کی دوسری طاق رات کے موقع پربنگلورو میں روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ کرناٹک اور کیرلا کی سنی تنظیموں کے تحت منعقدہ اس اجتماع میں درود شریف، ذکراور دعاؤں کا خصوصی طور پر اہتمام کیاگیا۔ کرناٹک اور کیرلا کے اہم علمائ کرام نے شرکت کی۔ نمازعصر سے فجر کی نماز تک یہ روحانی محفل جاری رہی۔

      بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں پچھلے چند سال سے ماہ رمضان کے دوران روحانی اجتماع منعقد ہورہاہے۔ مقصد اسلام کے پیام محبت انسانیت،روحانیت کو عام کرناہے۔روزوں کے اصل مقصد سے عوام کو واقف کرواناہے۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ رمضان کے اس آخری عشرہ میں ایک بے انتہا فضیلت والی رات بھی آتی ہے جسے شب قدرکہاجاتا ہے۔ شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم نے شب قدر کورمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کی تعلیم دی ہے۔ بہت جلد رمضان المبارک کا بے شمار فضیلتوں والا مہینہ ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔ اسلئے ہمیں چاہیے کہ بچے ہوئے ایام میں ہم زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزاریں اوراپنے وقت کو فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔
      First published: