نیویارک-دہلی فلائٹ میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ، حراست میں لیا گیا ملزم

نیویارک-دہلی فلائٹ میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ، حراست میں لیا گیا ملزم

نیویارک-دہلی فلائٹ میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ، حراست میں لیا گیا ملزم

ماضی قریب میں شراب نوشی کے بعد ساتھی مسافروں پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    جہاز میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکی ایئرلائنس کے جہاز سے نیویارک سے دہلی آرہے ایک ہندوستانی شخص نے اپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا۔ اس کے بعد اسے یہاں ہوائی اڈے پر پکڑ لیا گیا۔ آفیشل رائع نے یہ معلومات دی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کے ملزم کو ایئرلائنس کے ملازمین نے شراب کے نشہ میں دھت بتایا اور بحث کے دوران اس نے اپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا۔

    یہ واقعہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز AA 292 پر پیش آیا اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) نے مبینہ طور پر اتوار کی رات تقریباً 9 بجے طیارے کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (IGI) ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد 'بے لگام' مسافر کو پکڑ لیا۔

    ایئر لائن نے لینڈنگ سے قبل دہلی ایئرپورٹ کو معاملے کی اطلاع دی اور اس میں ملوث دونوں مسافروں کو بعد میں دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مشتعل مسافر نے رسمی شکایت درج کرائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    دو مردوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے یہ خاتون، پیدا کرچکی ہے چار بچے، اب کہی یہ بڑی بات

    ماضی قریب میں شراب نوشی کے بعد ساتھی مسافروں پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔ گزشتہ سال 26 نومبر کو نشے میں دھت ایک شخص نے مبینہ طور پر ایئر انڈیا کی نیویارک سے دہلی پرواز کی بزنس کلاس میں اپنی خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    آخرAutoGPTکیوں بن رہا اتنا اسپیشل، فائدے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصان سے کیوں ڈر رہی دنیا

    اسی طرح کا دوسرا واقعہ 6 دسمبر 2022 کو ایئر انڈیا کی پیرس نئی دہلی فلائٹ میں ہوا تھا، جب ایک مسافر نے ٹوائلٹ یں جانے پر ایک ساتھی خاتون مسافر کی خالی سیٹ اور کمبل پر مبینہ طور پر پیشاب کردیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: