بھٹنڈا فوجی چھاونی میں بدھ کی علی الصبح چار جوانوں کے قتل کے معاملے کے درمیان ، دوپہر میں پھر ایک مرتبہ ایک جوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔ اس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ایک جوان کو اچانک گولی لگ گئی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پہلے یہ بحث ہورہی تھی کہ جوان نے خودکشی کی ہے، تاہم پولیس نے بتایا کہ یہ ابھی جانچ کا موضوع ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ہتھیار صاف کرتے وقت حادثہ ہوگیا ہو۔ ابھی جوان کی پہچان کے بارے میں کوئی معلومات عام نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی علی الصبح 4.35 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعہ میں چار جوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد اسٹیشن کوئی کری ایکشن ٹیموں کو سرگرم کردیا گیا۔ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا اور سیل کردیا گیا ہے۔
پنجاب کی بھٹنڈا پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملٹری اسٹیشن کے اندر گارڈ روم میں پیش آیا۔ پولیس کو اب تک کیا معلومات ملی ہیں۔ گولی کس نے چلائی یہ ابھی تفتیش کا معاملہ ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق گولی فوج کے سرکاری ہتھیار سے چلائی گئی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے ساتھ گولی کس نے چلائی اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
اس سے قبل ، فوج نے پولیس کو کیمپ کے اندر جانے سے روک دیا تھا۔ ہندوستانی فوج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔