حلال منافع کا لالچ  دے کر لاکھوں روپے لے کر فرار ہوئی حیدرآباد کی یہ کمپنی ، لوگ پریشان

حلال منافع کا لالچ دے کر انصار کیپٹل سالیوشن کمپنی ٹولی چوکی غریب معصوم افراد کا قیمتی سرمایہ لے کر فرار ہو گئی ہے ۔ متاثرین نے سی سی ایس پہنچ کر شکایت درج کروائی ہے ۔

Sep 20, 2019 08:53 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 09:25 PM IST
حلال منافع کا لالچ  دے کر لاکھوں روپے لے کر فرار ہوئی حیدرآباد کی یہ کمپنی ، لوگ پریشان

علامتی تصویر

حلال منافع کا لالچ  دے کر انصار کیپٹل سالیوشن کمپنی ٹولی چوکی غریب معصوم افراد کا قیمتی سرمایہ لے کر فرار ہو گئی  ہے ۔ متاثرین نے سی سی ایس پہنچ کر شکایت درج کروائی ہے - معاشی طور پر متاثرین نے سٹی پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے سرمایہ واپس دلوائے - انصار کیپٹل سالیوشن کمپنی کی طرز پر اس سے پہلے کئی اور کمپنیاں بھی معصوم غریب افراد کے قیمتی سرمایہ کو حلال کاروبار کے ذریعہ زیادہ منافع کے نام پر وصولتے ہوئے دھوکہ دے چکی ہیں ، جس کے زخم سے ابھی لوگ ابھر ہی پائے تھے کہ ایک اور دھوکہ حیدرآباد میں سامنے آگیا ہے –

کمپنی کے ذمہ داران نے خود کو دیندار ، متقی و پرہیزگار ظاہر کرتے ہوئے مسلمانوں کو لوٹ لیا - کمپنی کی جانب سے کچھ ماہ تک منافع کی رقم وقت کی پابندی کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والوں کو دی جاتی رہی ، جس سے عوام خاص طور پر خواتین میں یہ باور کرایا جاتا رہا کہ اسی طرح منافع ملتا رہے گا - کمپنی کے ذمہ داروں نے اپنا نشانہ خاص طور پر گھریلو خواتین کو بنایا اور سبز باغ دکھا کر ان کے ذریعہ دوسروں کو بھی اپنا قیمتی سرمایہ لگانے کی راہ ہموار کرتے رہے-

Loading...

متاثرہ خواتین نے  میڈیا کے نمائندوں سے نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ انہوں نے اپنی لڑکی کی شادی کے لیے جمع رقم کو اس کمپنی میں لگایا اور اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ ہم نے ان کے دینی لبارس پر اندھا بھروسہ کیا - آج وہ نیک نظر آنے والے تمام غائب ہیں - ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنا مکان فروخت کرکے اس کمپنی میں اپنا قیمتی سرمایہ لگائی تھی اور آج وہ اپنے اس فیصلہ پر پچھتارہی ہیں ۔ اس کی وجہ سے اس کے افراد خاندان بھی پریشان ہورہے ہیں ۔

Loading...