ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ینگ جینیس شو Anthem song لانچ، نیوز 18 اردو پر 16 جنوری سے شروع ہوگا شو

نیوز 18 اردو اور BYJU'S کی طرف سے نشر ہونے والے ینگ جینیس شو میں پورے ملک کے بچے حصہ لے سکیں گے۔ ینگ جینیس شو کی تھیم اس طرح سے رکھی گئی ہے تاکہ اس میں academics، آرٹ، تکنیک اور کھیل سے جڑے بچے حصہ لے سکیں گے۔

  • Share this:
ینگ جینیس شو  Anthem song لانچ، نیوز 18 اردو پر 16 جنوری سے شروع ہوگا شو
ینگ جینیس شو Anthem song لانچ، نیوز 18 اردو پر 16 جنوری سے شروع ہوگا شو

ممبئی: نیوز 18 اردو (News 18 Urdu) اور بائے جوس (BYJU'S) جلد ہی ینگ جینییس شو کرنے جا رہے ہیں۔ آج شو کا اینتھم سانگ لانچ کیا گیا۔ اس سانگس کو سلیم سلیمان نے اپنی آواز دی ہے۔ اس سانگس کو شردھا پنڈت نے لکھا ہے۔ نیوز 18 اردو اور BYJU'S کی طرف سے نشر ہونے والے ینگ جینیس شو میں پورے ملک کے بچے حصہ لے سکیں گے۔ ینگ جینیس شو کی تھیم اس طرح سے رکھی گئی ہے، تاکہ اس میں اکیڈمکس (academics)، آرٹ، تکنیک اور کھیل سے جڑے بچے حصہ لے سکیں۔ واضح رہے کہ ینگ جینیس شو کے 11 ایپیسوڈ بنائے جائیں گے، جو 16 جنوری سے ہر ہفتے کی شام نیوز 18 اردو سمیت نیوز 18 نیٹ ورک کے تمام چینلوں پر دکھائے جائیں گے۔ ساتھ ہی شو کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ اتوار دوپہر میں کیا جائے گا۔


ینگ جینیس کی جوری میں ہوں گے یا لوگ


ینگ جینیس شو کی جوری میں نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت، پدم بھوشن ڈاکٹر ملیکا سارا بھائی، سابق ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ اور سی این بی سی ٹی وی 18 کی Managing Editor شیرین بھان کو رکھا گیا ہے۔


نیوز 18 اردو اور BYJU'S کے ینگ جینیس شو میں ملک کے کئی شخصیات آکر بچوں کا جوش و خروش بڑھائیں گے، ان میں ٹینس اسٹار لینڈر پیس، ایتھلیٹ دتی چند، موسیقار شنکر، مہادیون، اداکار راجکمار راو، ٹینس اسٹار پی وی سندھو، اداکار سونو سود اور اداکارہ سوہا علی خان سمیت سابق کرکٹر ویریندر سہواگ بھی شامل ہوں گے۔

16 جنوری سے 27 مارچ تک نشر ہوگا شو

ینگ جینیس شو کے بارے میں بتاتے ہوئے نیوز 18 نیٹ ورک کے سی ای او مینک جین نے کہا کہ شو ملک کے بچوں کی صلاحیت کو آگے لائے گا۔ ساتھ ہی غیر معمولی بچوں کی کہانی سے دیگر بچوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس شو کو 16 جنوری سے شروع ہوگا، جو 27 مارچ تک چلے گا۔

ہربچہ انوکھا ہوتا ہے

BYJU'S کے وی پی مارکیٹنگ اتیت مہتا نے اینتھم سانگ لانچ ہونے پر کہا کہ ہر بچے کی اپنی صلاحیت دکھانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ ایسے میں ینگ جینیس بچوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا پورا موقع دے گا۔ اینتھم سننے کے لئے لنک https://www.youtube.com/watch?v=O5CU0hYqrfQ کو کاپی کرکے یو ٹیوب پر ڈالیں یا یہاں کلک کریں۔ مہم کے بارے میں اپڈیٹ رہنے کے لئے #BYJUSYoungGenius سے اپڈیٹ رہیں یا https://www.news18.com/younggenius/ پرلاگ ان کریں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 06, 2021 11:16 PM IST